ETV Bharat / international

Temple Vandalised In Australia آسٹریلیائی ہندو مندر میں توڑ پھوڑ، رواں برس اس طرح کا چوتھا واقعہ

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 7:42 AM IST

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں مبینہ خالصتان کے حامیوں کی جانب سے شری لکشمی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس طرح کا یہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل میلبورن میں تین بڑے ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اس کی دیواروں پر بھارت مخالف گرافٹی بھی بنائی گئی۔ Hindu Temple Vandalised In Brisbane

Temple Vandalised In Australia
آسٹریلیا میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

برسبین: آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ تازہ واقعہ میں مبینہ خالصتان کے حامیوں نے ہفتہ کو شری لکشمی نارائن مندر کو نشانہ بنایا۔ مندر کے صدر ستیندر شکلا نے آسٹریلیا ٹوڈے کو بتایا کہ 'پجاری اور عقیدت مندوں نے فون کرکے مجھے بتایا کہ مندر کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ جس کے بعد ہم نے کوئنز لینڈ پولیس کے حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور انہوں نے مندر اور عقیدت مندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس معاملے کو لے کر بھارتیوں نے ناراضگی ظاہر کی۔ اس واقعے سے قبل 22 فروری کو مبینہ خالصتانی حامیوں نے برسبین میں بھارتی قونصل خانے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان، ارندم باغچی نے یقین دلایا کہ آسٹریلیا میں ہمارے قونصل جنرل نے مقامی پولیس کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ سال 2023 کے شروعات میں آسٹریلیا میں ہندو مندروں میں خالصتانی عناصر کی طرف سے بھارت مخالف نعروں اور جارحانہ تصاویر کے ساتھ دیواروں کو خراب کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ، برسبین کے گایتری مندر کو پاکستان میں مقیم خالصتان انتہا پسندوں کی طرف سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں ہندو برادری سے خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرنے کو کہا گیا۔ صرف 12 سے 23 جنوری کے درمیان میلبورن میں تین بڑے ہندو مندروں کو نشانہ بنایا گیا۔ برسبین کے ایک رہائشی نے دی آسٹریلیا ٹوڈے کو بتایا، خالصتان کے حامی آسٹریلوی ہندو برادری کو دہشت زدہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Temple Vandalised in Australia آسٹریلیا میں تیسری ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.