ETV Bharat / international

Colombia Road Accident کولمبیا میں بس حادثے میں دس افراد کی موت

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 10:05 AM IST

شمال مشرقی کولمبیا میں برازیلیا کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں تقریبا 30 افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ bus accident in Colombia

کولمبیا میں بس حادثے میں دس افراد کی موت
کولمبیا میں بس حادثے میں دس افراد کی موت

بگوٹا: شمال مشرقی کولمبیا کے سینٹینڈر کے محکمہ میں پیلون کی میونسپلٹی میں ایک بس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوگئے۔ علاقائی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا’’لمیٹس سیکٹر میں، پلےون کی میونسپلٹی کی قومی شاہراہ پر، برازیلیا کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘ حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کاراکول ریڈیو نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ بس جنوبی امریکی تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی جو امریکہ پہنچنے کی کوشش میں ملک کے شمال کی طرف جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ وسطی کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں سوار پانچ سیاستدان اور ایک پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ طیارے میں سوار پانچ افراد سابق صدر الوارو یوریبی کی دائیں بازو کی سینٹرو ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن تھے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تمام افراد طیارے میں سوار تھے جو بویاکا محکمہ سان لوئس ڈی گیسینو کے میونسپل ایریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ساتھ ہی پارٹی نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Colombia Bus Accident کولمبیا میں مسافر بس پلٹنے سے 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.