ETV Bharat / international

MEA's Intervention لیبیا میں پھنسے 17 ہندوستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 1:54 PM IST

Updated : Aug 21, 2023, 2:59 PM IST

تیونس میں ہندوستانی سفارت خانے نے وزارت خارجہ کی کامیاب مداخلت کے بعد لیبیا میں محصور پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 17 ہندوستانی شہریوں کو جنگ زدہ ملک سے کامیابی کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: حکومت نے تیونیشیا میں مسلح گروہ کے چنگل میں پھنسے پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 17 افراد کو اعلیٰ سطحی مداخلت کے بعد ان کی بحفاظت رہائی کے بعد کل شام وطن واپسی کرادی۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وزارت خارجہ اور تیونیشیا میں ہندوستانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں کے بعد پنجاب اور ہریانہ سے 17 ہندوستانی شہریوں کے ایک گروپ کو کامیابی کے ساتھ ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ 26 مئی 2023 کو تیونس میں ہمارے سفارت خانے کے نوٹس میں لائے تھے۔ ان ہندوستانیوں کو لیبیا کے زوارہ شہر میں ایک مسلح گروپ نے ہندوستان سے اسمگل کرنے کے بعد یرغمال بنالیا تھا۔ تب سے سفارت خانہ ان کے اہل خانہ سے قریبی رابطے میں تھا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی سفارت خانے نے مئی اور جون کے دوران اور غیر رسمی چینلوں کے ذریعے یہ معاملہ لیبیا کے حکام کے ساتھ باقاعدگی سے اٹھایا۔ 13 جون کو لیبیا کے حکام ہندوستانی شہریوں کو بچانے میں کامیاب رہے لیکن انہیں اپنی تحویل میں رکھا کیونکہ یہ ملک میں غیر قانونی داخلے کا معاملہ تھا۔

مزید پڑھیں: لیبیا میں مسلح تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس سے تجاوز

ذرائع نے بتایا کہ تیونس میں ہندوستانی سفیر اور نئی دہلی میں مقیم وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کی اعلیٰ سطحی مداخلت کے بعد لیبیا کے حکام نے انہیں رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق لیبیا میں قیام کے دوران ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستانیوں کی ضروریات کا خیال رکھا جس میں ضروری اشیائے خوردونوش، ادویات اور کپڑے کی فراہمی شامل تھی۔ چونکہ ان کے پاس پاسپورٹ نہیں تھے، اس لیے اس کے ہندوستان کے سفر کے لیے ہنگامی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ ہندوستان واپسی کے ٹکٹ بھی ہندوستانی سفارت خانے کے ذریعہ فراہم کیے گئے اور اس کی ادائیگی کی گئی۔ پھنسے ہوئے ہندوستانی شہری 20 اگست 2023 کی شام کو نئی دہلی پہنچے۔

Last Updated : Aug 21, 2023, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.