ETV Bharat / international

Train Accident in Bangladesh بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ، بیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 6:22 PM IST

Updated : Oct 23, 2023, 8:04 PM IST

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشور گنج سے ڈھاکہ جانے والی مسافر ٹرین شام 3.30 بجے کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ تباہ شدہ کوچوں سے اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 100 کے قریب مسافر زخمی ہیں

Train Accident in Bangladesh
بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پیر کے روز ایک مسافر ٹرین کے مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشور گنج سے ڈھاکہ جانے والی مسافر ٹرین شام 3.30 کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ تباہ شدہ کوچوں کے نیچے اور اندر کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بھیراب ریلوے پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی آفیسر سراج الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چٹوگرام کی طرف جانے والی مال بردار ٹرین کا ڈھاکہ جانے والی ایگارو سندھور ایکسپریس سے شام 3.30 بجے بھارب ضلع کشور گنج میں ٹکرا گئی۔ بنگلہ دیش کی فائر سروس اور سول ڈیفنس کے میڈیا چیف شاہجہان نے کہا کہ کوچوں سے اب تک پندرہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائر سروس کے ایک درجن سے زائد یونٹ ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ ڈھاکہ سے چٹاگانگ، سلہٹ اور کشور گنج تک ریل کا رابطہ معطل کر دیا گیا ہے، اور پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں کی طرف سے بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 23, 2023, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.