ETV Bharat / international

Train Derails in Pakistan پاکستان میں ٹرین حادثے کی شکار، ہلاکتوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 4:04 PM IST

Updated : Aug 6, 2023, 8:09 PM IST

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ہے۔

several dead after train derails in pakistan
پاکستان میں ٹرین حادثے کی شکار، پندرہ افراد ہلاک، پچاس سے زائد زخمی

اسلام آباد: پاکستان میں اتوار کو راولپنڈی جانے والی ٹرین کی پانچ بوگیوں کے پٹری سے اترنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہزارہ ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ نواب شاہ کے علاقے سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کی شکار ہوگئی۔ پاکستان ریلویز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمود الرحمان نے تصدیق کی کہ تباہ شدہ بوگیوں میں سے کم از کم 30 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 100 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد عام شہریی بھی بچاؤ کے کام میں بھی شامل تھے۔ رحمان نے کہا کہ فی الحال، بچاؤ کے کام اور پٹری سے اترنے والے ڈبوں سے لوگوں کو نکالنے پر توجہ مرکوز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تازہ ترین حادثہ کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں بھی کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب ٹرین حادثے کی ژکار ہوئی تو اس وقت ٹرین مناسب رفتار سے چل رہی تھی لیکن پہلے ہم ریلیف کے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں لیکن اس کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ لائن کا بھی مسئلہ ہوسکتا ہے یا کوئی تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے، لیکن اس حادثے کی اصل وجہ کیا تھی یہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکتا ہے لیکن ہم نے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2023, 8:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.