ETV Bharat / international

Hajj Pilgrims 2022: دو برس بعد بیرون ملک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچا

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 8:10 PM IST

Updated : Jun 4, 2022, 11:01 PM IST

کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دو سال بعد انڈونیشیا سے عازمین حج Hajj Pilgrims 2022 کا پہلا قافلا مدینہ منورہ پہنچ گیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وبا کے بعد سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں داخلہ انتہائی محدود کرتے ہوئے عمرہ اور حج پر کچھ عرصے کے لیے پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے بیرون ملک سے عازمین حج اور عمرہ کرنے والوں کی آمد بند ہو گئی تھی۔

Saudi receives first foreign hajj pilgrims after two year COVID-19 pandemic
دو برس بعد بیرون ملک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دو سال بعد مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج Hajj Pilgrims 2022 کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ مقدس شہر مکہ کا سفر کریں گے۔ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی مقدس عبادت حج کے لیے مملکت کے اندر اور باہر سے 10 لاکھ لوگوں کو اجازت دے گا جبکہ گزشتہ برس تقریباً 60,000 اور 2020 میں یہ تعداد ایک ہزار سے کم تھی۔

دو برس بعد بیرون ملک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچا

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری محمد البيضاوی نے سرکاری چینل الاخباریہ کو بتایا کہ آج ہمیں انڈونیشیا سے اس سال کے عازمین حج کے پہلے قافلے کا اسقبال کیا، اس کے بعد ملائیشیا اور بھارت سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گا، انھوں نے یہ بھی کہا آج ہم وبائی امراض کی وجہ سے دو سال کی رکاوٹ کے بعد مملکت کے باہر سے خدا کے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ان کی ضیافت کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج ان تمام مسلمانوں پر کم از کم ایک بار فرض ہے جن کے پاس اس سفر کے اخراجات برداشت کرنے کی قوت ہے۔ حج مذہبی رسومات کی ایک سیریز پر مشتمل ہے جسے مناسک حج کہا جاتا ہے جو اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ اور مغربی سعودی عرب کے اطراف کے علاقوں میں پانچ دنوں میں مکمل ہوتی ہے۔

Saudi receives first foreign hajj pilgrims after two year COVID-19 pandemic
دو برس بعد بیرون ملک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچا

یہ بھی پڑھیں:

Hajj Pilgrims 2022: رواں برس عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ مقرر

حج کی میزبانی سعودی حکمرانوں کے لیے وقار کا معاملہ ہے، کیونکہ اسلام کے مقدس ترین مقامات کی نگہبانی ان کے سیاسی جواز کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔ وبائی مرض سے پہلے، مسلمانوں کی زیارتیں مملکت کے لیے بڑے ریونیو کا بھی ذریعہ تھے، جس سے ملک کو سالانہ تقریباً 12 بلین ڈالر آتے تھے۔

وزارت حج نے کہا ہے کہ اس سال کا حج صرف 65 سال سے کم عمر کے ٹیکے لگائے جانے والے مسلمانوں تک ہی محدود رہے گا۔ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے، جنہیں حج کے ویزوں کے لیے اپلائی کرنا ضروری ہے، انھیں سفر کے 72 گھنٹوں کے اندر لیے گئے کووڈ ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کروانا ہوگا۔

Last Updated : Jun 4, 2022, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.