ETV Bharat / international

Erdogan Visits Saudi سعودی ولی عہد کی ترکیہ کے صدر اردوان سے ملاقات، متعدد معاہدوں پر دستخط

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 9:38 PM IST

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ اور سعودی عرب نے توانائی، براہ راست سرمایہ کاری اور دفاع سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ ترک صدر رجب طیب اردوآن دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچے ہیں۔

Saudi Crown Prince meets Turkish President Erdogan, signed-several-agreements
سعودی ولی عہد کی ترکیہ کے صدر اردوان سے ملاقات، متعدد معاہدوں پر دستخط

جدہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوآن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوآن دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا، شاہی محل میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ترکیہ کے صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات ہوئی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردوآن کے دورے اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر اسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ اور سعودی عرب نے توانائی، براہ راست سرمایہ کاری اور دفاع سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ قبل ازیں صدر رجب طیب اردوآن کا جدہ پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیر مقدم کیا۔ صدر رجب طیب اردوان کا اپنے خلیجی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے۔

تقریب کے بعد، اردوان اور ولی عہد شہزادہ سلمان نے السلام محل میں ون آن ون ملاقات کی اور بعد میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات کی صدارت کی۔ مذاکرات کے بعد ترکیہ اور مملکت سعودی عرب کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری، دفاعی صنعت، توانائی، دفاع اور مواصلات کے شعبوں میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ صدر ایردوان نے شہزادہ سیلمان کو ترکیہ کی تیار کردہ پہلی مقامی کار سفید رنگ میں توگ کار پیش کی۔ صدر اردوان اور ولی عہد شہزادہ سلمان نے السلام محل کے صحن میں کچھ دیر توگ کار کا جائزہ لیا۔ صدر اردوان ولی عہد سیلمان کی ڈڑوائیو کردہ توگ گاڑی کے ذریعے اپنے ہوٹل روانہ ہوگئے۔

وہیں دوسری جانب ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب کو سعودی میڈیا میں وسیع پیمانے پر جگہ دی گئی ہے تو دونوں ممالک کے درمیان "تاریخی بھائی چارے" کے تعلقات پر زور دیا گیا۔ ایردوان کے دورے کو سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سمیت کئی اخبارات میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ ایس پی اے کی خبر میں یہ یاد دلایا گیا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 1929 میں طے پانے والے "محدثین معاہدہ" (دوستی کے معاہدے) کی بنیاد پر تاریخی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دونوں ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی بدولت تعلقات میں فروغ آنے کا ذکر کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے باہمی دورے تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہیں۔ خطہ میں دونوں ممالک کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے، اخبار عوقاز نے رپورٹ کیا کہ دونوں رہنما بھائی چارے کی بنیاد پر اور خطے کے عوام کے مفادات کے لیے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

المدینہ اخبار نے صدر ایردوان کی جدہ روانگی کی اطلاع ٹویٹر پر "ترک صدر سعودی عرب میں " کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیا۔ روزنامہ سبق نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ"ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی و بین الاقوامی اثر رسوخ کے مالک ہیں۔ دونو ں ریاستیں مشرق وسطی میں سلامتی و استحکام کا بنیادی عنصر ہیں۔" اخبار نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ ترکیہ اور سعودی عرب اپنے متوازن اور موثر کردار کے ساتھ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہیں اور G20 کے رکن ہیں جس میں دنیا کی بڑی معیشتیں شامل ہیں۔ سبق نے اس بات پر زور دیا کہ ترک صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان سعودی عرب سے قطر روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ یہ آٹھ ماہ بعد ان کا دورہ قطر ہے۔ امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی صدر ایردوان لوسائیل پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا خیر مقدم کریں گے۔ یہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیانمذاکرات کی صدارت کریں گے اور آل ثانی کی طرف سے صدر ایردوان کے اعزاز میں دیے جانے والے سرکاری عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

صدر اردوان بعد میں اپنے خلیجی دورے کے آخری مرحلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچیں گے۔ صدر کل ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے دائرہ کار میں صدر ایردوان کے دورے کے دوران متعدد وزراء اور کاروباری شخصیات متعلقہ ممالک کے وزراء اور کاروباری شخصیات سے مذاکرات کریں گے اور خاص طور پر اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خلیج کے دورے کے بعد صدر اردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ روانہ ہو جائیں گے۔ صدر ایردوان لفکوشیا میں تعمیر کردہ نئے ایرجان ایئرپورٹ کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پُر امن کاروائی کی سالگرہ پر افتتاح کریں گے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.