ETV Bharat / international

Ukraine Peace Summit سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 9:49 PM IST

Saudi Arabia to host Ukraine peace summit
سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ جس میں یوکرین کے 10 نکاتی امن فارمولے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اجلاس کب اور کس شہر میں منعقد ہوگا۔

جدہ: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینئر یوکرینی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب ایک سمٹ کی تیاری کر رہا ہے جس میں یوکرین کے صدرولودومیر زیلنسکی کے ملک میں امن کے لیے منصوبے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ الجزیرہ کے مطابق زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف آندرے یرمیک نے اتوار کو کہا کہ کئی ممالک کے حکام سعودی عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اجلاس کب اور کس شہر میں منعقد ہوگا۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے یوکرین کے معاملے پر سفارتکاروں کی سمٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یوکرین میں امن کے لیے بات چیت 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوگی جس میں 30 ممالک شرکت کریں گے۔ امریکی اخبار نے لکھا تھا کہ یوکرین اور مغربی حکام کو امید ہے کہ یہ اقدمات یوکرین امن مذاکرات کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔

ٹیلی گرام پر لکھتے ہوئے یلنسکی کے چیف آف اسٹاف یرمیک نے کہا کہ بات چیت یوکرین امن فارمولے پر ہوگی، جس میں 10 بنیادی نکات ہیں، جن پر عمل درآمد نہ صرف یوکرین کے لیے امن کو یقینی بنائے گا، بلکہ دنیا میں مستقبل کے تنازعات کا مقابلہ کرنے کے لیے میکانزم بھی بنائے گا"۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل، یوکرین نے 10 نکاتی امن فارمولے کو بیان کیا ہے جس میں یوکرین کی علاقائی سالمیت کی بحالی، روسی فوجیوں کا انخلا، تمام قیدیوں کی رہائی، جارحیت کے ذمہ داروں کے لیے ایک ٹریبونل اور یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتیں شامل ہیں۔ یرمیک نے کہا کہ "ہم اس بات پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ یوکرین کے امن منصوبے کو بنیادی طور پر لیا جانا چاہیے، کیونکہ جنگ ہماری سرزمین پر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ میں یوکرین روس امن مذاکرات پر اجلاس کیا جاچکا ہے لیکن وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.