ETV Bharat / international

Saudi Arabia on Israeli Delegation سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 7:14 AM IST

Saudi Arabia on Israeli Delegation
Saudi Arabia on Israeli Delegation

سعودی عرب نے اپنے ایک فیصلہ میں اسرائیلی وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ریاض، سعودی عرب: اقوام متحدہ عالمی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس کی میزبانی کرنے والے سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو انٹری ویزا جاری نہیں کیا۔ اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن کی خبر کے مطابق سعودی عرب نے عالمی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس میں مدعو اسرائیلی وفد کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ امریکی ٹیلی ویژن بلوم برگ کی خبر کے مطابق ریاض انتظامیہ نے اس موقف کی کوئی وجہ پیش نہیں کی، اقوام متحدہ کی جانب سے " تنظیم کے تمام تر ارکان سے مساوی رویہ برتنے" کے مطالبے کے باوجود سعودی عرب نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ سعودی عرب کے اداروں نے اس موضوع کے حوالے سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی سیاحتی تنظیم کی 18 ممالک کے 32 ٹورسٹک ویلیجز کے بارے میں منعقد ہ دو روزہ کانفرس کل سعودی عرب کے شہر الا عولہ میں شروع ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان 7 سال کے وقفے کے بعد 10 مارچ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں "معمول کے امکانات" پر منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کرنے کا خیر مقدم کیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے حالیہ مذاکرات کی میزبانی کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس سلسلے میں دیگر ممالک خصوصی طور پر ملک عمان اور عراق کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ خلیجی خطے کے استحکام کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات ضروری ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.