ETV Bharat / international

Sweden Quran Burning سویڈن میں قرآن جلانے کے خلاف سعودی اور ایران نے اٹھائے یہ سخت اقدامات

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 6:43 PM IST

Sweden Quran Burning
Sweden Quran Burning

سویڈن میں قرآن جلانے کے خلاف شدید رد عمل دیتے ہوئے ایران نے اسٹاک ہوم میں اپنا نیا سفیر بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ سعودی عرب نے سخت رد عمل دیتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اس نے اسٹاک ہوم میں ایک مسجد کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعہ پر ریاض میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں، وزارت نے کہا، "وزارت خارجہ نے ملک میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کے بعد سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے ایک انتہا پسند کی طرف سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے پر ملک کی واضح ناپسندیدگی سے آگاہ کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ قرآن جلانے کے واقعہ سے باہمی احترام متاثر ہوا ہے، جو ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیل کے پہلے دن 28 جون کو اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک احتجاج ہوا، جس کے دوران قرآن مجید کو نذر آتش کیا گیا۔ سویڈش پولیس نے مظاہرے کی اجازت دی۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ یہ اجازت 'جائز لیکن غیرمناسب' تھی۔ اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی اور جلانے کے واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔ عراق نے سویڈش حکام سے اس واقعے کے ذمہ دار تارکین وطن کو حوالے کرنے کا کہا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور خلیج تعاون کونسل کے سربراہ سمیت کئی سربراہان مملکت نے اس فعل کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: Sweden Quran Burning او آئی سی اجلاس کے بعد سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کی مذمت

Pope Francis on Quran Burning پوپ فرانسس کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار

وہیں ایران نے قرآن کی بے حرمتی پر شدید رد عمل دیتے ہوئے سویڈن میں اپنا نیا سفیر بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ سویڈین کی راجدھانی اسٹاک ہوم میں ایک مسجد کے باہر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد ایران نے سویڈن میں اپنا نیا سفیر نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یواین آئی/اسپوتنک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.