ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس کا بڑا دعویٰ، ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 6:32 PM IST

یوکرین کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ماریوپول میں روس کا حملہ جاری ہے Russia Ukraine War اور آج روسی فوج نے یوکرین کی 1,026 بحری فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن یوکرین کی جانب سے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

Russia Ukraine War, Russia claims, 1,026 Ukrainian soldiers have surrendered in Mariupol
روس کا بڑا دعویٰ، ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے

روس یوکرین جنگ کے دوران ماریوپول میں روسی فوجیوں نے بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ Russia Ukraine War روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی 36ویں میرین بریگیڈ کے 1,026 فوجیوں نے، جن میں 162 افسران بھی شامل ہیں، نے محاصرے میں لیے گئے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ماریوپول میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ماریوپول میں، روسی مسلح افواج اور ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک ملیشیا یونٹس کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں، 36ویں میرین بریگیڈ کے 1,026 یوکرائنی فوجیوں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 151 زخمی یوکرینی فوجیوں کا موقع پر ہی علاج کیا گیا اور بعد میں انہیں ماریوپول کے شہر کے ہسپتال لے جایا گیا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ ماریوپول میں بحری افواج کے ہتھیار ڈالنے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، جس کی اطلاع پہلے ماسکو نے دی تھی۔

وہیں یوکرین نے روس سے کہا ہے کہ اگر وہ روس کے اپنے بڑے اتحادی وکٹر میدویدچوک کو آزاد کرانا چاہتا ہے تو جنگ میں یرغمال بنائے گئے یوکرین کے لڑکوں اور لڑکیوں کو رہا کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ مزید ہتھیار بھیجنے جا رہا ہے جس کے بعد روس زندہ نہیں رہ سکے گا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین نے منگل کو اعلان کیا کہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم 'لائف پارٹی' کے رہنما وکٹر میدویدچوک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فروری میں، حکام نے کہا تھا کہ وہ نظر بندی سے فرار ہو گئے ہیں، وکٹر پر غداری کا مقدمہ چلایا جارہا تھا۔

مشرقی یوکرین میں ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد ممالک کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد یوکرینی فوج کے بار بار حملوں سے بچاؤ کے پیش نظر روس نے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اس حملے کے پیش نظر روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا ہے۔ ان کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.