ETV Bharat / international

Russia Ukraine war یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں روس کا میزائل حملہ

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 3:30 PM IST

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پرسکون رہنے کے بعد پیر کی صبح دو زبردست دھماکے ہوئے۔ اس سے قبل جون کا مہینے میں کیف پر حملہ ہوا تھا۔ پہلے حملوں میں کیف کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن اس بار شہر کے وسط میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔Russia Ukraine War

Russia Ukraine war
یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں روس کا میزائل حملہ

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے وسط میں پیر کو تین بڑے دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اس علاقے میں بہت سے سرکاری دفاتر ہیں۔ یوکرین کے دیگر شہروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روس نے پیر کو کل 75 میزائل داغے، عوام کو محفوظ مقام پر پہنچنے کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو تیموشینکو نے کہا کہ یوکرین پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے۔تازہ ترین حملوں میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک روز قبل روسی رہنما ولادیمیر پوتن نے کریمیا پل پر ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا تھا۔Russia Ukraine war

  • #WATCH | Aftermath of multiple strikes in Ukraine's Kyiv today

    President Volodymyr Zelenskyy says many people killed and injured in multiple strikes across the country today

    (Video source: Reuters) pic.twitter.com/J1Bc1JEFRM

    — ANI (@ANI) October 10, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کیف میں دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 15 منٹ پر ہوئے۔ دھماکوں سے ایک گھنٹہ قبل یوکرین کے دارالحکومت میں ہوائی حملے کی وارننگ دینے والے سائرن بجنے شروع ہوگئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے سوشل میڈیا پر کہا، ’’دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں کئی دھماکے ہوئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شہر کے کئی علاقوں سے کالا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ یوکرین کی رکن پارلیمنٹ لیسیا واسیلینکو نے وسطی کیف میں کیف نیشنل یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کے قریب دھماکے کی ایک تصویر ٹویٹ کی۔several explosions in Kyiv

کیف میں ایمرجنسی سروسز کی ترجمان سویتلانا وڈولاگا نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور امدادی کارکن مختلف مقامات پر کام کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکوں میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز یوکرین کے شہر زاپورزہزیا پر راکٹ حملے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Explosion on Kerch bridge کریمیا کے پل پر دھماکہ ابھی تو شروعات ہے، یوکرین کی روس کو وارننگ

Russian Strikes on Zaporizhzhia یوکرین کے زاپورزہزیا پر روسی حملے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک

اس سے قبل جون میں کیف میں حملہ ہوا تھا۔ پہلے حملوں میں کیف کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن اس بار شہر کے وسط میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرائنی میڈیا نے کئی دیگر مقامات کے علاوہ لیویو، ٹرنوپل، خمیلنٹسکی، زیتومیر اور کروپیونٹسکی میں بھی دھماکوں کی اطلاع دی۔ درحقیقت اس حملے سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو کریمیا سے ملانے والے کرچ پل پر حملے کو یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.