ETV Bharat / international

PM Modi leaves for Tokyo: وزیراعظم مودی کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ

author img

By

Published : May 22, 2022, 10:50 PM IST

PM Modi leaves for Tokyo
وزیراعظم مودی کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ

پی ایم مودی نے آج شام میں دوسرے کواڈ سمٹ میں حصہ لینے کے لیے جاپان روانہ ہوگئے ہیں۔ PM Modi leaves for Tokyo جہاں وہ کواڈ کے قائدین سے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے اتوار کی شام ٹوکیو، جاپان کے لیے روانہ ہوئے۔ PM Modi leaves for Tokyo جاپان کے اپنے طے شدہ دورے سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ کواڈ سمٹ کے دوران، رہنماؤں کو ایک بار پھر مختلف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

courtesy tweeter
بشکریہ پی ایم مودی ٹویٹر

پی ایم مودی نے کہا، "آج شام، میں دوسرے کواڈ سمٹ میں حصہ لینے کے لیے جاپان روانہ ہوں گا۔ قائدین کو ایک بار پھر مختلف کواڈ اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔"انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہم علاقائی ترقی اور عصری عالمی مسائل پر بھی اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔"

courtesy tweeter
بشکریہ پی ایم مودی ٹویٹر

مارچ 2022 میں، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے 14 ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ سربراہی اجلاس کے دوران، پی ایم مودی اور جاپان کے ان کے ہم منصب نے اعلان کیا کہ جاپان اگلے پانچ برسوں میں بھارت میں 5 ٹریلین (42 بلین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، "میں اپنی بات چیت کو مزید جاری رکھنے کا منتظر ہوں، جس کا مقصد ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنا ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے جاپانی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی توقع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران وہ آسٹریلیا کے نو منتخب وزیر اعظم اینتھونی البانیز سے ملاقات کریں گے جو پہلی بار کواڈ سمٹ میں شامل ہوں گے۔

دونوں کے درمیان دو طرفہ ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پی ایم مودی نے کہا، ’’میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کا منتظر ہوں جس کے دوران جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کثیر جہتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.