ETV Bharat / international

Modi Sheikh Hasina Meeting وزیراعظم مودی کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 7:15 PM IST

Updated : Sep 9, 2023, 11:33 AM IST

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو قومی دارالحکومت دہلی پہنچیں جہاں ان کا استقبال وزیر مملکت درشنا جردوش نے کیا۔ بنگلہ دیش جی۔20 کا رکن نہیں ہے لیکن بھارت نے اسے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔

PM Modi holds bilateral meeting with Bangladesh counterpart Sheikh Hasina in New Delhi
وزیراعظم مودی کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جمعہ کو نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں ممالک نے مفاہمت کی تین یادداشتوں (MOU) پر بھی دستخط کیے۔ جن میں سے ایک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں تعاون بھی شامل ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک سرکاری ریلیز میں کہا کہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) اور بنگلہ دیش بینک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ کار میں تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایک اور مفاہمت نامہ 2023-2025 کے لیے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تبادلے کے پروگرام (CEP) کی تجدید پر ہے۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) اور بنگلہ دیش ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (BARC) کے درمیان تیسرے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل جمعہ کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات کل نئی دہلی میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس سے پہلے جمعہ کو مودی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ محترمہ حسینہ 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی آئی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور سلامتی تعاون، سرحدی انتظام، تجارت اور کنکٹیویٹی، آبی وسائل، بجلی اور توانائی، ترقیاتی تعاون، ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں اور کثیر جہتی فورموں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے اشیاء، خدمات، اور سرمایہ کاری کے تحفظ و فروغ جیسے امور پر محیط جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت کے آغاز کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو قومی دارالحکومت دہلی پہنچیں۔ دہلی ہوائی اڈے پر شیخ حسینہ کا استقبال وزیر مملکت درشنا جردوش نے کیا۔ اس سے قبل پی ایم مودی نے اپنے ماریشس ہم منصب پراوند جگناتھ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی تھی، ماریشس کے وزیراعظم جمعرات کو نئی دہلی پہنچے تھے۔

بھارت اور بنگلہ دیش تاریخ، زبان، ثقافت اور بہت سی دیگر تعلقات میں مشترک ہیں۔ یہ شراکت داری پورے خطے اور اس سے باہر کے دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک ماڈل کے طور پر تیار کی گئی ہے۔پچھلے مہینے کے شروع میں بھارت اور بنگلہ دیش نے 28 اگست کو ڈھاکہ میں پانچویں سالانہ دفاعی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، جہاں دونوں ممالک نے دو طرفہ مشقوں کو بڑھانے سمیت اپنے دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزارت خزانہ نے ایک سرکاری ریلیز میں بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو روزہ جوائنٹ گروپ آف کسٹمز (جے جی سی) کی میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی جہاں دونوں فریقوں نے کسٹم تعاون اور سرحد پار تجارت کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جی 20 لیڈروں کا اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہورہا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، ترکیہ کے صدر اردوان اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا ان اہم رہنماؤں میں شامل ہیں جو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی دو روزہ G20 سربراہی اجلاس کے دوران تقریباً 15 ممالک کے مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

Last Updated : Sep 9, 2023, 11:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.