ETV Bharat / international

New PM of Israel: یائرلاپڈ اسرائیل کے نئے وزیراعظم، مودی اور بائیڈن نے مبارک باد دی

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 3:39 PM IST

pm modi congratulates yair lapid for becoming 14th prime minister of israel
یائرلاپڈ اسرائیل کے نئے وزیراعظم، مودی اور بائیڈن نے مبارک باد دی

تل ابیب: یائر لاپڈ Yair Lapid جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں باضابطہ طور پر اسرائیل کے 14ویں وزیر اعظم بن گئے۔ لاپڈ کی مدت مختصر ہوگی کیونکہ وہ اسرائیل کے انتخابات سے قبل نگران حکومت سنبھالیں گے اور یکم نومبر میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ Yair Lapid Becomes News PM of Israel

وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے یائر لاپڈ کو اسرائیل کے 14ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ PM Modi Congratulates Yair Lapid پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ "اسرائیل کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے لیے یائر لاپڈ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا بھارت کے سچے دوست ہونے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا، "بھارت کا سچے دوست ہونے کے لیے نفتالی بینیٹ کا شکریہ، میں ہماری نتیجہ خیز بات چیت کی قدر کرتا ہوں اور آپ کے نئے کردار میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔"

PM Modi Congratulates Yair Lapid
وزیراعظم نریندر مودی کی یائر لاپڈ کو مبارکباد

وہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے لاپڈ کو نیا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کے نئے وزیر اعظم یائر لاپڈ کو مبارکباد، اور متبادل وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا گزشتہ ایک سال کے دوران آپ کی دوستی کے لیے شکریہ۔" بائیڈن نے مزید کہا، "میں جولائی میں آپ دونوں سے ملنے کا منتظر ہوں جب ہم امریکہ اور اسرائیل کی مضبوط شراکت داری کا جشن منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Israel's Parliament Dissolves: اسرائیل میں چار برسوں میں پانچویں عام انتخابات کا اعلان

اسرائیل کے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کون ہے؟

Israel Politics: بینجامن نتن یاہو کا 12 سالہ دور ختم، نفتالی اسرائیل کے نئے وزیراعظم

واضح رہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ جمعرات کو تحلیل کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں چار سال سے بھی کم عرصے میں پانچویں مرتبہ نومبر میں عام انتخابات کرانے کی تجویز کو پارلیمنٹ نے منظوری بھی دے دی۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی قرارداد کی 92 ارکان نے حمایت کی جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ عام انتخابات اب یکم نومبر کو ہوں گے۔ اس کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ اور سابق حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے یائر لاپڈ ملک کے نگران وزیراعظم کے طور خدمات انجام دیں گے۔

لاپڈ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہیں، لیکن عبوری لیڈر کے طور پر ان کہ کوئی نئی پہل شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔ 58 سالہ لاپڈ سابق ٹی وی نیوز اینکر ہیں جنہوں نے اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے لیڈر بنجامن نیتن یاہو کو گزشتہ برس جون میں اقتدار سے برطرف کرنے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.