ETV Bharat / international

Brics Summit 2023 پی ایم مودی کا برکس چوٹی کانفرنس میں بزنس فورم لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 1:31 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے منگل کو جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے۔ یہاں انہوں نے برکس بزنس فورم کے رہنماؤں کے ڈائیلاگ سے خطاب کیا۔ PM Modi attends BRICS Leaders' Retreat in South Africa

Etv Bharat
Etv Bharat

جوہانسبرگ: وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں موجود ہیں۔ یہاں انہوں نے برکس بزنس فورم لیڈرز ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ سب سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین بھارت میں ہوتا ہے، جس کے لیے یو پی آئی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) بھارت میں اسٹریٹ وینڈرز سے لے کر بڑے شاپنگ مالز تک استعمال ہوتا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت میں کاروبار کے میدان میں بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔ یہاں ہر شعبے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کے پاس تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے، جس کی مدد سے بھارت کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں بدعنوانی میں کمی درج کی گئی ہے۔ آنے والے برسوں میں بھارت دنیا کا گروتھ انجن بننے والا ہے۔

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں برکس بزنس فورم لیڈرس ڈائیلاگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ آج بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ جلد ہی بھارت 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشن موڈ میں اصلاحات کی ہیں۔ دفاع اور خلائی شعبے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھول دیے گئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: Chandrayaan-3 Landing پی ایم مودی چندریان تھری کی لینڈنگ جنوبی افریقہ میں دیکھیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.