ETV Bharat / international

Miami International Airport: میامی ایئرپورٹ پر طیارے میں لگی آگ، تین زخمی

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 2:11 PM IST

سی این این کے مطابق پرواز سینٹو ڈومنگو سے شام 5.30 بجے (مقامی وقت) پر آرہی تھی کہ گیئر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ A passenger plane caught fire after landing at Miami Airport

میامی ایئرپورٹ پر طیارے میں لگی آگ، تین زخمی
میامی ایئرپورٹ پر طیارے میں لگی آگ، تین زخمی

میامی: منگل کو میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک مسافر طیارے میں آگ لگ گئی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، طیارے کا لینڈنگ گیئر رن وے کے قریب پہنچتے ہی پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ Plane catches fire after landing at Miami airport

میامی ڈیڈ فائر اینڈ ریسکیو کی ترجمان ایریکا بینیٹیز نے بتایا کہ فائر فائٹرز جائے موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا، وہیں ایندھن کے رساؤ پر قابو پایا جا رہا ہے۔

کُل تین زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔" دریں اثنا، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ طیارہ میکڈونل ڈگلس ایم ڈی -82 تھا اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔'

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Afghanistan: افغانستان میں زلزلہ، دو سو سے زائد ہلاک

سی این این کے مطابق پرواز سینٹو ڈومنگو سے شام 5.30 بجے (مقامی وقت) پر آرہی تھی کہ گیئر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ A passenger plane caught fire after landing at Miami Airport

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.