ETV Bharat / international

US Classified Documents Leaked امریکی خفیہ دستاویزات کا لیک ہونا سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ، پینٹاگون

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 12:29 PM IST

Pentagon says Leaked documents a very serious risk to security
امریکی خفیہ دستاویزات کا لیک ہونا سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ، پینٹاگون

حالیہ دنوں میں ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ڈسکورڈ اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکی خفیہ دستاویزات لیک ہورہی ہیں۔ ان خفیہ دستاویزات میں یوکرین کی امریکی امداد کے علاوہ امریکی اتحادیوں کے حساس تجزیے بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کے حساس و خفیہ دستاویزات انٹر نیٹ پر لیک ہونے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ خفیہ دستاویزات کا لیک ہونا امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان میں سے کئی دستاویزات یوکرین کی جنگ سے متعلق ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف اس دستاویز کے لیک ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ امریکی امور انصاف کا کہنا ہے کہ موساد اور یوکرینی فضائی نظام سمیت دیگر امور سے متعلق امریکی حکومت کے خفیہ دستاویزات کے انٹرنیٹ پر لیک ہونےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ڈسکورڈ اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خفیہ دستاویزات اور پریزینٹیشن سلائیڈز وقتا فوقتا جاری کی جارہی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ان خفیہ دستاویزات میں یوکرین کی امریکی امداد سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ان دستاویزات میں امریکی اتحادیوں کے حساس تجزیے بھی شامل تھے جنہیں انٹرنیٹ پر شائع کیا گیا۔

امریکی محکمۂ انصاف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم نے امریکی محکمہ دفاع سے رابطہ کر کے اس واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق اس واقعہ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ امریکی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان دستاویزات میں موجود کچھ معلومات میں رد وبدل دیکھنے میں آیا ہے مگر اکثر دستاویزات میں موجود معلومات وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کے درمیان شئیر کی جانے والی معلومات سے ہم آہنگی رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دفاعی ماہرین کے مطابق امریکی خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کا واقعہ امریکی حکام کے لئے نقصان دہ اور شرمناک ہے۔ ان دستاویزات کی مدد سے روس کو اپنے فوجی نظام میں امریکہ کی خفیہ رسائی سے متعلق آگاہی ملے گی۔ وزیر دفاع کے معاون برائے عوامی امور کرس میگھر نے کہا کہ 'آن لائن گردش کرنے والی خفیہ دستاویزات' ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان میں غلط معلومات پھیلانے کا امکان ہے۔

میگھر نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا اور یہ جاننے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں کہ اس قسم کی معلومات کیسے اور کس کو منتقل کی جاتی ہیں۔"کیا یہ دستاویزات اصلی ہیں؟ میگھر نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پینٹاگون کی ایک ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے، لیکن انھوں نے یہ ضرور کہا کہ آن لائن گردش کرنے والی تصاویر حساس معلومات کو ظاہر کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.