ETV Bharat / international

Prohibited Funding Case: ایف آئی اے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کر سکتی ہے

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 8:41 PM IST

pakistan former pm imran khan
سابق وزیراعظم عمران خان

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس Prohibited Funding Case میں سابق وزیراعظم عمران خان کو جمعہ کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر عمران خان نے نوٹس کا جواب نہیں دیا تو ایف آئی اے انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہونے اور ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس Prohibited Funding Case میں ان کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات ہفتے کو پاکستانی میڈیا رپورٹ میں سامنے آئیں۔ پاکستان کے روزنامہ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جمعہ کو اس حوالے سے عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پہلا نوٹس گزشتہ بدھ کو بھیجا گیا تھا تاہم انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ خبر میں ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ تین نوٹس جاری کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کی پارٹی سے تعلق رکھنے والی 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے جو امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور بیلجیم میں کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Prohibited Funding Case: پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا

Prohibited Funding Case: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا

PTI Foreign Funding Case: عمران خان کی پارٹی پر بیرونِ ملک سے ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں ان کمپنیوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس مہینے کے شروع میں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 34 غیر ملکی شہریوں سے قواعد کے خلاف فنڈز وصول کیے ہیں، جن میں ایک بھارت نژاد تاجر بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.