ETV Bharat / international

Kakhovka Dam Collapse جنگ کے دوران یوکرین کا کاخووکا ڈیم ٹوٹنے سے علاقے میں سیلابی صورت حال

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 8:19 PM IST

یوکرین کے کاخووکا ڈیم ٹوٹنے کے بعد سیلاب زدہ خیرسون کے علاقوں سے 1500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Ukraine's Kakhovka Dam collapse
جنگ کے دوران یوکرین کا کاخووکا ڈیم ٹوٹنے سے علاقے میں سیلابی صورت حال

خیرسون: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں روس کے قبضے والے یوکرین کے خیرسون علاقے میں واقع کاخووکا ڈیم ٹوٹ گیا ہے اس ڈیم کے ٹوٹنے سے آئے سیلاب میں سات لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں سے اب تک 1500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس علاقہ میں حملے سے پہلے تقریبا 22ہزار سے 40ہزار لوگ رہتے تھے۔ نواکاخووکا شہر کے روس میں تقرر میئر ولادیمیر لیونٹیو نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

روس کے قبضے والے خیرسون صوبہ کے روسی قائم مقام سربراہ ولادیمیر سالدو نے آج کہا، ”شروعاتی اطلاع کے مطابق ، حملے سے پہلے یہاں 22ہزارسے 40ہزار لوگ رہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواکاخووکا شہر میں واقع ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ( ایچ پی پی) پر بھی حملہ ہوا، جس میں پاور پلانٹ تباہ ہوگیا اور کاخووکا ڈیم ٹوٹ گیا۔ لیونٹیو نے صحافیوں سے کہا ،”اب ہم سات لاپتہ لوگوں کا پتہ لگا رہے ہیں، لیکن شروع میں ان لوگوں کو سیلاب والے علاقوں میں ان جزیروں سے نکالا گیا جو سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔ وہاں چرواہے تھے اور ان میں سے سات لوگ تو یقینی طور پر لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہنگامی کارکنوں نے ابھی بھی کشتیوں کے ذریعے لاپتہ لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ شہر کے میئر نے کہا کہ علاقہ میں آبی سطح ابھی بھی بہت ہے، حالانکہ رات بھر میں 350ملی میٹر (13.8انچ)تک کم ہوا ہے۔ پیر سے منگل تک رات بھر فائرنگ سے کاخووکا ہائیڈرو پاور پلانٹ ( ایچ پی پی)کا اوپری حصہ تباہ ہو گیا۔ شہر کے افسران نے بعد میں تصدیق کی کہ سیلاب آنے کی اصل وجہ سے ڈیم کا جزوی حصہ تباہ ہونا ہے۔

یوکرین میں منگل کو نووا کاخووکا ڈیم اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کے گرنے کے بعد ماحولیاتی تباہی کے خدشات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نوا کاخووکا ایچ پی پی پر فائرنگ کے لئے روس اور یوکرین مسلسل ایک دوسرے پر لگاتے رہے ہیں۔ روس نے ایسے حملوں سے شہریوں کو ہونے والی وسیع نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے پلانٹ کی بربادی کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.