ETV Bharat / international

CIA Pivots to China And Russia: امریکی انٹیلی جنس کی نظریں اب چین اور روس پر مرکوز

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 8:52 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

افغانستان سے فوجی کارروائی کے خاتمے کے ایک برس بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام انسداد دہشت گردی پر کم، چین اور روس کی طرف سے لاحق سیاسی، اقتصادی اور فوجی خطرات سے نمٹنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں میں کئی افسران کو چین سے نمٹنے کے لیے مختلف عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے جب کہ ان میں سے کچھ افسران پہلے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے تھے۔ US Intelligence after War in Afghanistan

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے انسداد دہشت گردی مرکز کے اراکین کی حالیہ میٹنگ میں، ایک سینئر اہلکار نے واضح کیا کہ القاعدہ اور دیگر بنیاد پرست تنظیموں سے لڑنا ان کی ترجیح ہوگی، لیکن ایجنسی کے فنڈز اور وسائل کو چین سے نمٹنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما کی ہلاکت کے بعد بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی آئی اے کے خیالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن نے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ دہشت گردوں سے نمٹنا جاری رکھے گا، حالانکہ اس کی ترجیح چین کی حکمت عملی کو سمجھنا اور اس کا مقابلہ کرنے کی ہوگی۔US Intelligence after War in Afghanistan

افغانستان سے فوجی کارروائی کے خاتمے کو ایک سال گزر چکا ہے، اب صدر جو بائیڈن اور قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام انسداد دہشت گردی پر کم، چین اور روس کی طرف سے لاحق سیاسی، اقتصادی اور فوجی خطرات سے نمٹنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں میں کئی افسران کو چین سے نمٹنے کے لیے مختلف عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے جب کہ ان میں سے کچھ افسران پہلے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے کی پیش رفت سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کو بیک وقت دونوں روس اور چین سے نمٹنا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو کابل میں ہلاک کر دیا تھا جب کہ چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر احتجاج کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر رہا ہے اور امریکا سے تمام تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔امریکہ طویل عرصے سے چین کے بڑھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی عزائم کے بارے میں فکر مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

'چین اور روس امریکہ کے عالمی مفادات کیلئے سب سے بڑا خطرہ'

Rishi Sunak on China: چین برطانیہ اور دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ، رشی سنک

چین نے مبینہ طور پر دوسرے ممالک میں انتخابات پر اثر انداز ہونے، سائبر اور کارپوریٹ شعبے میں جاسوسی کی مہم چلانے اور لاکھوں اقلیتی ایغوروں کو حراست میں لینے کی کوشش کی ہے۔ بعض ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں چین طاقت کے ذریعے خود مختار جمہوری جزیرے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ انٹیلی جنس حکام نے کہا کہ کوویڈ 19 عالمی وبا کی ابتدا کی وجہ نہ بتانے کے بعد انہیں چین پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔چین پر وائرس کی اصل سے متعلق معلومات چھپانے کا بھی الزام ہے۔

ساتھ ہی یوکرین کی جنگ کے بعد روس پر نظر رکھنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔امریکہ نے حملے سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن کے جنگی منصوبوں کو بے نقاب کیا تھا اور یوکرین کے دارالحکومت کیف کو سفارتی مدد فراہم کی تھی۔ دریں اثنا، افغانستان اور عراق میں خدمات انجام دینے والے سابق آرمی رینجر جیسن کرو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکہ نے گزشتہ کئی برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ CIA Pivots to China And Russia

کرو نے کہا، "روس اور چین اس سے کہیں زیادہ خطرہ ہیں۔ دہشت گرد تنظیمیں امریکی طرز زندگی کو اس طرح تباہ نہیں کر سکتیں جس طرح چین کر سکتا ہے۔ سی آئی اے کے ترجمان ٹامی تھورپ نے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقی بڑا چیلنج ہے۔لیکن یوکرین پر روس کے حملے اور جمہوریہ چین کی طرف سے درپیش اسٹریٹجک چیلنجز جیسے بحرانوں پر بھی ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سی آئی اے عالمی سطح پر دہشت گردی سے متعلقہ خطرات کا پتہ لگائے گی اور ان سے نمٹنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.