ETV Bharat / international

Drone Attack in Moscow ماسکو میں یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک زخمی: سٹی میئر کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 3:57 PM IST

One injured in Ukraine drone attack in Moscow: City Mayor
ماسکو میں یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک زخمی: سٹی میئر کا دعویٰ

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے دوران ماسکو شہر پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ تاہم یوکرین نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ماسکو سٹی کے میئر نے اس حملے کا ذمہ دار یوکرین کا ٹھہرایا ہے۔ روس اور یوکرین جنگ 24 فروری 2022 کو شروع ہوئی تھی۔

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں مبینہ طور پر یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی اور دو عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ شہر کے ہوائی اڈوں میں سے ایک ونوکو کو بھی کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ یہ معلومات مقامی میڈیا سے سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے اور عمارت کی پہلی سے چوتھی منزل تک کے شیشے ٹوٹ گئے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS نے ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے حوالے سے بتایا کہ شہر پر حملہ یوکرین نے کیا ہے، جس میں ماسکو کے مرکز میں دو عمارتوں کے اگلے حصے کو تھوڑا سا نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے پہلے دن میں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ انہوں نے اوڈینسوو ضلع کے علاقے میں ایک ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا ہے، جبکہ دو دیگر ڈرون الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے تباہ کئے گئے یا کنٹرول کھو بیٹھے اور ماسکو کے غیر رہائشی عمارت کے کمپلیکس کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گئے۔

اگرچہ روسی وزارت دفاع نے اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دیا ہے، تاہم یوکرین نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل بھی 24 جولائی کو یوکرین نے ماسکو میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم روس نے دعویٰ کیا کہ دونوں ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے پہلے دن میں دعویٰ کیا تھا کہ روسی دارالحکومت میں دو عمارتوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ یوکرینی حکومت کی جانب سے کریمیا کے جزیرہ نما کی حدود میں موجود اشیاء پر پچیس ڈرونز کے ذریعے دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کو آج رات ناکام بنا دیا گیا۔ حملے کی کوشش کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 یوکرینی یو اے وی فضائی دفاعی فائر سے تباہ ہو گئے اور دیگر نو یوکرینی یو اے وی الیکٹرانک جنگ کے ذریعے بحیرہ اسود اور کیپ ترخان کٹ کے پانیوں میں گر کر تباہ ہو گئے، جو اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.