ETV Bharat / international

Taliban Forces Kill IS Members کابل میں داعش کے دو ارکان ہلاک، ایک گرفتار

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 8:55 PM IST

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے داعش گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں حالیہ منظم حملوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ رہتا ہے۔

Official Taliban forces kill 2 IS members in Kabul raid
کابل میں داعش کے دو ارکان ہلاک، ایک گرفتار

کابل: طالبان کی سکیورٹی فورسز نے افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کی رات چھاپے میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور تیسرے کو حراست میں لے لیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کی علاقائی تنظیم جسے اسلامک اسٹیٹ خراسان کے نام سے جانا جاتا ہے، طالبان کا کلیدی حریف ہے۔ عسکریت پسند گروپ نے اگست 2021 میں طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امارت اسلامیہ کی سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شام کابل کے ضلع 17 کے خیر خانہ کے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف آپریشن شروع کیا اور اس آپریشن میں داعش کے دہ دہشت گرد مارے گئے اور ایک دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس کے عسکریت پسندوں افغان دارالحکومت میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا جس میں دو اسالٹ رائفلیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ خیر خانہ محلہ آئی ایس کا ایک اہم ٹھکانا ہے۔ آئی ایس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران طالبان فورسز میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی ماہ ایک الگ کارروائی میں، طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے کابل کے مشرقی حصے، کارتی نو محلے میں رات بھر کی کارروائی میں آئی ایس کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا تھا۔ طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت میں حالیہ منظم حملوں کے پیچھے آئی ایس کا ہاتھ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.