ETV Bharat / international

Imran Khan Arrest عمران خان کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

author img

By

Published : May 10, 2023, 7:39 AM IST

گذشتہ روز عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں بدعنوانی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ وہیں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ Imran Khan's medical examination

عمران خان کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل
عمران خان کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

اسلام‌ آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معائنے کے لیے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ کون سا میڈیکل بورڈ کرے گا طے نہیں ہوا۔ اس سے قبل عمران خان کے معائنے کیلئے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ 7رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کئے گئے جبکہ میڈیکل بورڈ میں شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب کے ماہرین ، شعبہ جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ڈاکٹرز شامل ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کیا، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں نیب راولپنڈی نے پول کلینک اسپتال سے رابطہ کیا اور اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران کان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.