ETV Bharat / international

NATO on Russia: نیٹو میڈرڈ سمٹ میں روس کو 'امن اور استحکام کے لیے خطرہ' قرار دے گا

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:38 PM IST

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ میڈرڈ میں ہونے والی چوٹی کانفرنس Madrid Summit میں نیٹو کے نئے اسٹریٹجک تصور میں چین اور روس کا ذکر ہوگا جس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ نیٹو کے مفادات، اقدار اور سلامتی کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ میڈرڈ 28 سے 30 جون تک نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔NATO on Russia

برسلز: جون میں میڈرڈ میں ہونے والی چوٹی کانفرنس Madrid Summit میں شمالی اٹلانٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک نئے اسٹریٹجک اتحاد کے تصور کے تحت روس کو امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ گروپ کا نیا تزویراتی تصور ایک اہم دستاویز ہے جس میں رکن ممالک نیٹو کی اقدار اور مقصد کی توثیق کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا اجتماعی جائزہ فراہم کرتے ہیں۔ سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی وضاحت کرتے ہیں۔ اتحاد کی مستقبل کی سیاسی اور عسکری ترقی کے لیے رہنما خطوط بھی تیار کرتے ہیں۔NATO on Russia

اسٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو کے نئے اسٹریٹجک تصور میں چین کا بھی ذکر ہوگا جس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ نیٹو کے مفادات، اقدار اور سلامتی کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ نیٹو کی نئی حکمت عملی کے تحت روس کو مزید اسٹریٹجک پارٹنر نہیں سمجھا جائے گا۔ نیٹو نے 2010 میں جو حکمت عملی اپنائی تھی اس میں روس کو اسٹریٹجک پارٹنر بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: EU Leaders visit Ukraine: یورپی یونین کے رہنماؤں کی کیف میں زیلینسکی سے ملاقات

دریں اثنا، روس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ نیٹو ایک ایسا اتحاد ہے جسے تصادم کے مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپریل کے اوائل میں کہا تھا کہ اتحاد کی مشرق کی جانب توسیع جارحانہ نوعیت کی ہے اور اس سے یورپ زیادہ محفوظ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ میڈرڈ 28 سے 30 جون تک نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.