ETV Bharat / international

King Charles on Odisha Train Accident کنگ چارلس کا اوڈیشہ ٹرین حادثے پر صدر مرمو کو تعزیتی پیغام

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:46 PM IST

King Charles condolence message to President Murmu on Odisha train accident
کنگ چارلس کا اوڈیشہ ٹرین حادثے پر صدر مرمو کو تعزیتی پیغام

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اوڈیشہ ٹرین حادثے پر صدر مرمو کو تعزیتی پیغام لکھ کر 1980 میں اپنے اڈیشہ کے دورے کو یاد کیا۔

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اوڈیشہ میں ہونے والے المناک ٹرپل ٹرین حادثے پر صدر دروپدی مرمو سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ شاہی خاندان کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ بالاسور کے باہر اس طرح کے خوفناک حادثے کی خبر سے میں اور میری اہلیہ دونوں ہی انتہائی صدمے میں ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہرے تعزیت کا اظہار کرنا چاہوں گا جن کی المناک حادثے میں اپنی جان کھو بیٹھے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے نہ صرف متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ 1980 میں اپنے اڈیشہ کے دورے کی یادوں کو بھی یاد کیا۔ شاہی خاندان نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ بھارت اور بھارت کے لوگوں کا ہمارے دلوں میں کیا خاص مقام ہے۔ میری خاص طور پر 1980 میں اڈیشہ کا دورہ کرنے اور اس موقع پر اس کے کچھ لوگوں سے ملنے کی یادیں ہیں۔ اس لیے میں دعا کرتا ہوں کہ آپ ہماری دلی دعائیں اور ہمدردی ان تمام لوگوں تک پہنچا سکیں جو اس ہولناک سانحے سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعہ کی شام اوڈیشہ میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے کے بعد دنیا بھر سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس حادثے میں 275 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ترکہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کے روز ٹرین حادثے پر اپنے غم کا اظہار کرنے کے لیے ٹویٹ کیا، اور لکھا کہ اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے میں بھارت کے اوڈیشہ میں ہونے والے ٹرین حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی عوام اور حکومت سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ اس المناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.