ETV Bharat / international

G 20 summit انڈونیشیا، جزیرہ بالی میں ترک صدر کی امریکی صدر سے ملاقات

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 7:20 PM IST

صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی 20 سمٹ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ترکی اور امریکہ کے مابین ایف 16 سلسلے کی ملکی انتظامیہ کے طور پر حمایت کے جاری رہنے کی وضاحت کرنے والے امریکی صدر نے کہا کہ ترکی سویڈن کے نیٹو سلسلہ رکنیت میں ایک اہم اداکار کی حیثیت رکھتا ہے۔Joe Biden meets Turkish leader Erdogan

Etv Bharat
Etv Bharat

بالی: صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی 20 سمٹ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایردوان نے بالی میں اپنے روابط کے دائرہ کار میں اولین طور پر اپرووا کیمپن سکی میں منعقدہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے صدر ایردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے ایک یادگاری تصویر اتروائی۔President Erdogan attends G 20 summit in Indonesia

صدر ایردوان نے کمرہ اجلاس میں بعض سربراہان سے مختصراً گفتگو کی۔ بعد ازاں اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ مذاکرات کرنے والے ایردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بند کمرے میں مذاکرات کیے۔صدارتی محکمہ اطلاعات کی جا نب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تجارت و سیکیورٹی کے معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات زیر غور آئے ہیں۔ امریکی صدر بائیڈن نے اس دوران استنبول کے بم حملے میں اموات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

علاقائی معاملات کا بھی جائزہ لیے جانے والی اس ملاقات میں بائیڈن نے روس اور یوکیرین کے درمیان اناج راہداری بحران کے حل اور ترسیلات کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔ ترکی اور امریکہ کے مابین ایف۔16 سلسلے کی ملکی انتظامیہ کے طور پر حمایت کے جاری رہنے کی وضاحت کرنے والے امریکی صدر نے کہا کہ ترکی سویڈن کے نیٹو سلسلہ رکنیت میں ایک اہم اداکار کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترک صدر نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی علیحدہ علیحدہ مذاکرات کیے، یہ تمام ملاقاتیں پریس کی عدم موجودگی میں سر انجام پائیں۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر فرانس نے اس ملاقات میں استنبول کے دہشت گرد حملے کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ترکی، فرانس تعلقات اور علاقائی معاملات کے زیر غور آنے والی اس ملاقات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ تجارت سمیت دفاعی و توانائی کے شعبہ جات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ مشترکہ مفاد میں ہو گا۔ انہوں نے اناج راہداری کی بحالی کے حوالے سے کہا اس کے دوام کے لیے یورپی یونین کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ ترک صدر نے علاوہ ازیں و درست، مخلص اور با معنی ڈائیلاگ کے لیے یونانی فریق کی حوصلہ افزائی کیے جانے پر بھی زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit جی ٹوئنٹی اجلاس سے وزیر اعظم مودی نے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.