ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے غزہ سے لاکھوں ڈالر لوٹ لئے ہیں: ہیومن رائٹس آبزرویٹری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 10:44 AM IST

آبزرویٹری کے مطابق دستاویز شہادتوں کی بنیاد پر ابتدائی تخمینے میبں فلسطینی شہریوں کے ذاتی سامان کی چوری اور اسرائیلی فوج کی جانب سے قیمتی املاک کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Israeli army loots millions of dollars from Gaza: Human Rights Observatory
Israeli army loots millions of dollars from Gaza: Human Rights Observatory

تل ابیب: یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے فوجیوں کو گھروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف "غیر اخلاقی" کے طور پر بیان کیے گئے عمل کو انجام دینے کے لیے اتارا جس میں املاک کی چوری اور لوٹ مار شامل ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق آبزرویٹری نے ایک بیان میں "عرب دنیا" کی خبر ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے پیسوں اور سامان کی منظم چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن میں سونا، رقوم، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز شامل ہیں۔


آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ جمع کی گئی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور میدان میں قتل کی کارروائیوں سے بھی آگے بڑھے ہوئے ہیں۔
ایسا لگتا ہے فلسطینی آبادی کے خلاف اجتماعی انتقام لیتے ہوئے صہیونی فوجیوں نے جان بوجھ کر املاک کی توڑ پھوڑ کی، ذاتی سامان کی چوری کی اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو بھی جلا ڈالا تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق دستاویز شہادتوں کی بنیاد پر ابتدائی تخمینے میبں فلسطینی شہریوں کے ذاتی سامان کی چوری اور اسرائیلی فوج کی جانب سے قیمتی املاک کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس لوٹ مار سے حاصل ہونے والی رقم دسیوں ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حکومت فتح کا ذکر کر کے اپنے آپ کو اور اپنی عوام کو دھوکہ دے رہی ہے: حماس
آبزرویٹری نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کلپس شائع کیں جس میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں کی جان بوجھ کر تخریب کاری کو فلمایا گیا تھا۔ اسی طرح دیواروں پر نسل پرست یا یہودی نعرے درج کیے گئے تھے۔ اسی طرح اسرائیلی فوجی رقم اور قیمتی املاک کو چھیننے کے بارے میں شیخی بگھار رہے تھے۔

  • #Gaza| Euro-Med Monitor obtained horrific testimonies of Israeli army forces raiding a home in Gaza City. The Israeli forces reportedly opened fire at multiple young men inside the house, for no apparent reason & with no resistance from the victims

    More⤵️https://t.co/QtpoLN6Xhi

    — Euro-Med Monitor (@EuroMedHR) December 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • بارودی سرنگ کے پھٹنے سے اسرائیلی فوجی ہلاک : القسام بریگیڈز

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے البریج پناہ گزین کیمپ کے شمال میں ایک پیدل فوج اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں میں 4 بیرل بموں اور ایک اینٹی پرسنل "ٹی وی" ڈیوائس پر مشتمل بارودی سرنگ کو اڑا دیا۔
القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر بتایا کہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے اسرائیلی فوجیوں میں ہلاکتیں ہوئیں اور صہیونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ القسام کے جنگجوؤں نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے شمال میں "ال یاسین 105" شیل کے ساتھ اسرائیلی ڈی نائن بلڈوزر کو نشانہ بنایا۔
(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.