ETV Bharat / international

Israeli American Killed کشیدگی کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی نژاد امریکی ہلاک

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 5:39 PM IST

Israeli American killed in West Bank amid tensions
کشیدگی کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی نژاد امریکی ہلاک

اسرائیلی نژاد امریکی پر حملہ اس وقت ہوا جب یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے دیہات میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔

یروشلم: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب مشتبہ فلسطینی بندوق برداروں کے حملے میں ایک اسرائیلی نژاد امریکی موٹر سوار ہلاک ہو گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کی رات جنوبی مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جیریکو کے قریب حملہ آوروں نے ایک اسرائیلی کار پر فائرنگ کی، جس سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'فوجی علاقے میں سڑکوں اور چوکیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اسرائیل میں امریکی سفیر ٹام نائیڈز نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ مرنے والا امریکی شہری تھا۔ تاہم اس کی شناخت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ ایک امریکی شہری آج رات مغربی کنارے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں مارا گیا، میری دعائیں اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یہودی آباد کاروں کی مقبوضہ مغربی کنارے کے دیہات میں ہنگامہ آرائی
یہودی آباد کاروں کی مقبوضہ مغربی کنارے کے دیہات میں ہنگامہ آرائی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں نابلس کے قریب حوارا اور دیگر فلسطینی دیہاتوں میں گھس کر ایک فلسطینی شہری کو ہلاک کر دیا اور درجنوں کاروں اور گھروں کو نذر آتش کر دیا جس کو بعض فلسطینیوں نے قتل و غارت گری قرار دیا ہے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA نے رپورٹ کیا ہے کہ یہودیوں نے کم از کم 40 فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی، درجنوں دکانوں اور کاروں کو توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملہ اس وقت ہوا جب ایک یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ تشدد کے مزید بڑھنے کے خدشے کے درمیان چار بٹالین کے ساتھ مغربی کنارے میں اپنی افواج میں اضافہ کر رہی ہے۔ اتوار کو اردن نے امریکی سفیروں کے ساتھ اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات کی میزبانی کی۔ اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے یہودی آباد کاری کے اعلانات کو ملتوی کا وعدہ کیا ہے اور ماضی کے امن معاہدوں کی توثیق کی ہے۔ تاہم، نیتن یاہو نے فوری طور پر اس کی تردید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.