ETV Bharat / international

Iran Saudi Resume Trade ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت بحال

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 2:08 PM IST

ایران کے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کا کہنا ہے کہ ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا منطقی نتیجہ ہے جس کا آغاز باہمی رضا مندی سے کیا جا رہا ہے۔

Iran Saudi Arabia resume trade
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت بحال

تہران: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت پھر سے بحال ہوگئی ہے۔ ایران کی وزیر تجارت رضا فاطمی امین نے منگل کو تہران اور ریاض کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مارچ میں طے پانے والے معاہدے پر میڈیا سے گفتگو کی۔ رضا فاطمی امین کا کہنا ہے کہ ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا منطقی نتیجہ ہے جس کا آغاز باہمی رضا مندی سے کیا جا رہا ہے۔ امین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب میں ایرانی تجارتی اشیاء کو داخلے کی اجازت دینا ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایران کے صنعت، کان کنی اور تجارت کے وزیر نے مزید کہا کہ وزارت میں ہمارے ساتھیوں نے سامان برآمد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر برائے سڑک اور شہری ترقی مہرداد نے اعلان کیا کہ ملک کو سعودی عرب کی طرف سے حج پروازوں کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ہفتے میں تین باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اوران کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے 6 اپریل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے تھے اس معاہدے کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کو بحال کرنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.