ETV Bharat / international

US India Relations گذشتہ دہائی بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، کرٹ کیمبل

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 5:01 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل صدر جو بائیڈن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ گذشتہ دہائی میں بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

Kurt Campbell
صدر جو بائیڈن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کرٹ کیمبل

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی 22 جون سے امریکہ کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ ایسے میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ عہدیدار کرٹ کیمبل نے کہا کہ ایک دہائی قبل بھارت اور امریکہ کے تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن اب بھارت اور امریکہ کے درمیان اعتماد بڑھا ہے۔ کرٹ کیمبل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان اب جو رشتہ استوار ہوا ہے وہ اعتماد کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا رشتہ امریکہ کے لیے عالمی سطح پر سب سے اہم دوطرفہ رشتہ ہے، اور ہم اسے مؤثر طریقے سے مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔مودی دورے کے ممکنہ نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرٹ نے کہا کہ ان علاقوں کے بارے میں بات چیت ہوگی جہاں ہم متحد ہیں اور ان علاقوں کے بارے میں بھی جہاں ہمیں اب بھی تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ دونوں جمہوری ملک ہیں۔ ایسے میں ہم دونوں کو ایک جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا عالمی سطح پر بھارت کے اہم کردار کو تسلیم کر رہی ہے اور یہ صرف اسٹریٹجک نہیں ہے۔ دنیا بھر سے ایسے بہت سے گروپس ہیں جو بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور بھارت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ تو دوسری طرف کچھ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ میں بھارتی امریکیوں کے ساتھ کام کیا ہے، جو آگے بڑھنے میں فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے بعد لوگ مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کو مزید بہت سے انجینئرز اور ہائی ٹیک لوگوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کا عمومی رویہ ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں اور جب وہ موقع دیکھتے ہیں تو اس سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر جانے والے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ ان کے دورے کے لیے خصوصی تیاریاں کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.