ETV Bharat / international

NAB Custody عدالت نے عمران خان کو آٹھ روز کے لیے نیب کی تحویل میں بھیجا

author img

By

Published : May 10, 2023, 4:15 PM IST

Updated : May 10, 2023, 5:56 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پاکستان کی ایک عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کو آٹھ دن کے لیے نیب کی تحویل میں بھیجا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان منگل کے روز پاک رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہیں عمران خان کو قومی احتساب بیورو(نیب) عمران خان کی تحویل کے لیے 14 دن کی درخواست کر رہے تھے۔ لیکن عدالت نے انہیں 8 روز کی جسمانی ریمناڈ پر بھیجنے پر مہر لگائی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ زرائع کے مطابق عمران خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت القادر کیس میں عمران خان کو 8 روز کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے دیے جانے والے جسمانی ریمانڈ کی مدت 90 دن سے کم کر کے 14 روز کر دی گئی ہے۔قبل ازیں نیب نے کہا تھا کہ ہم عدالت سے زیادہ سے زیادہ 14 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کریں گے۔ وہیں قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی گرفتاری کو درست، قانونی اور خالصتاً نیب قوانین کے مطابق قرار دیا تھا۔

عمران خان کی طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل: دوسری جانب عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معائنے کے لیے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ کون سا میڈیکل بورڈ کرے گا ابھی طے نہیں ہوا۔ اس سے قبل عمران خان کے معائنے کے لئے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Political Unrest in Pakistan عمران خان پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں زیر حراست، پاکستان بھر میں پُرتشدد مظاہرے جاری

Last Updated :May 10, 2023, 5:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.