ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: ستمبر میں کولمبو میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہو جائیں گی، کولمبو میئر

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:43 PM IST

کولمبو میئر روزی سینانائیکے نے کہا کہ معاشی بحران Sri Lanka Crisis کے پیش نظر اس سال ستمبر تک خوراک کی قلت Food Shortages in Colombo کی وجہ سے کولمبو کی 60 فیصد آبادی (جو کم آمدنی والے ہیں) متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کسی کو ڈرانے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو آنے والے بحران سے آگاہ کرنے کے لیے کہہ رہی ہوں اور لوگوں کو اس سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا چاہتی ہوں۔

Food items will run out in September in Colombo says-mayor
ستمبرمیں کولمبو میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو جائیں گی، کولمبو میئر

کولمبو: کولمبو کو سری لنکا کے معاشی بحران Sri Lanka Crisis کے پیش نظر اس سال ستمبر تک خوراک کی قلت Food Shortages in Colombo کا انتباہ دیتے ہوئے میئر روزی سینانائیکے نے کہا کہ کولمبو سٹی کونسل جلد ہی شہر کے اندر 600 ایکڑ اراضی میں ضروری غذائی فصلیں اگانے کا آغاز کرے گی۔ ’ڈیلی مرر‘ نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں سینانائیکے کے حوالے سے کہا کہ شہری ادارہ فصل اگانے کے لیے ایک زرعی منصوبہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے تحت شہر کے مکینوں کو اپنے گھر کے باغات میں ضروری غذائی فصلیں اگانے کی ترغیب دی جائے گی۔

انہوں نے کہا، ’’کولمبو کی 60 فیصد آبادی (جو کم آمدنی والے ہیں) خوراک کی کمی سے متاثر ہوں گی۔ میں کسی کو ڈرانے کا ارادہ نہیں رکھتی، لیکن میں صرف لوگوں کو آنے والے بحران کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتی ہوں اور انہیں اس سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا چاہتی ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر سوپ کچن کھولنے اور کم آمدنی والے افراد کو 3000 روپے کے کیش واؤچر فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Lifts State of Emergency: معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کیا

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر ڈونر ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ شہر کے باشندوں کی خوراک کو یقینی بنایا جا سکے۔ میئر نے کہا کہ کولمبو شہر میں روزانہ تقریباً 350 ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس سے شہر میں خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کو اب تک کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ خوراک، ایندھن اور ادویات کی بڑے پیمانے پر قلت ہے۔ وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے گزشتہ ماہ حکومت کے خلاف عوامی غصے اور پرتشدد مظاہروں کے درمیان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.