ETV Bharat / international

Eastern Uganda Ebola Virus Cases ایبولا وائرس نے مشرقی یوگنڈا میں قدم بڑھایا

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 10:21 AM IST

ایبولا وائرس نے مشرقی یوگنڈا میں قدم بڑھایا
ایبولا وائرس نے مشرقی یوگنڈا میں قدم بڑھایا

مشرقی یوگنڈا کے ضلع جنجا میں ایک ایبولا وائرس کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں ایک 45 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے۔ Ebola Virus in Eastern Uganda

کمپالا: یوگنڈا کی وزارت صحت نے کہا کہ ایبولا وائرس وسطی علاقے سے آگے پیر پسارتے ہوئے ملک کے مشرقی حصے میں پھیل گیا ہے۔ وزیر صحت روتھ ایسینگ نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ مشرقی یوگنڈا کے ضلع جنجا میں ایک مہلک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں ایک 45 سالہ مرد کی موت ہوئی ہے۔ ایسنگ نے ٹویٹ کیا، تصدیق شدہ مریض کی موت 10 نومبر کو ان کے گھر پر ہوئی ہے۔ Ebola Virus Cases in Eastern Uganda

وزیر کی ٹویٹس کے مطابق، مصدقہ مریض دوسرے مشتبہ کیس کے رابطے میں تھا۔ اس کا بھائی یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے جنجا گیا تھا جہاں ممکن وہ اس بیمار کی زد میں آيا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطے کا پتہ لگانے اور وبائی مرض کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ وزارت صحت کے 6 نومبر تک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 20 ستمبر کو پھیلنے کی اطلاع کے بعد سے ملک میں 135 تصدیق شدہ کیس درج ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ebola in Uganda یوگنڈا نے ایبولا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.