ETV Bharat / international

عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس خارج

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 24, 2023, 7:26 PM IST

درخواست گزار کی جانب سے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس واپس لیے جانے پر عدالت نے کیس خارج کر دیا۔ درخواست گزار نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر دوران عدت نکاح کا الزام لگایا تھا۔ Imran Khan Illegal marriage case

Court dismissed Imran Khan Illegal marriage case
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق غیر شرعی نکاح کا کیس خارج

اسلام آباد: سیشن عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس خارج کر دیا اور کہا شکایت واپس لیے جانے کے باعث کیس خارج کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کی سیشن عدالت سے درخواست گزار محمد حنیف نے تکنیکی وجوہات پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس واپس لے لیا۔ جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس خارج کرتے ہوئے فیصلہ بھی جاری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شکایت کنندہ وکیل فواد حیدر کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست کی گئی، درخواست میں کہا گیا شکایت کنندہ تکنیکی وجوہات پر شکایت واپس لینا چاہتا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 25 نومبر کے لئے مقرر تھی، شکایت کنندہ کے وکیل کی درخواست پر کیس کی سماعت 23 نومبر کو کی گئی، محمد حنیف نے شکایت واپس لینے کے لیے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کے بیان کو مدنظر رکھ کر شکایت واپس لینے کی اجازت دی جاتی ہے اور شکایت واپس لیے جانے کے باعث کیس خارج کیا جاتا ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدکیس کی فائل ریکارڈ روم میں جمع کرا دی جائے۔ خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر تھی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.