ETV Bharat / international

China Taiwan conflicts: چینی مسلح افواج کا تائیوان کے اطراف میں گشت

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:58 PM IST

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کے سینئر ترجمان کرنل ژی یی نے کہا، "پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں تائیوان جزیرے کے سمندری اور فضائی حدود کے گرد مشترکہ حفاظتی گشت کیا تھا۔ China Taiwan conflicts

Chinese PLA conducts patrol around Taiwan
چینی مسلح افواج کا تائیوان کے اطراف میں گشت

بیجنگ: چینی مسلح افواج نے تائیوان کے آس پاس کے آبی اور فضائی حدود میں متعدد خدمات اور ہتھیاروں کے ساتھ مشترکہ گشت کا اہتمام کیا۔ چینی فوج کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کے جنوب مغربی فضائی حدود میں تیس چینی فوجی لڑاکا طیارے داخل ہوئے تھے۔China Taiwan conflicts

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کے سینئر ترجمان کرنل ژی یی نے کہا، "پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں تائیوان جزیرے کے سمندری اور فضائی حدود کے گرد مشترکہ حفاظتی گشت کیا تھا۔Chinese PLA conducts patrol around Taiwan

اس اقدام کو جائز قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ امریکی اور "تائیوان کی آزادی" افواج کے درمیان حالیہ پیش رفت کے پیش نظر یہ ایک ضروری عمل تھا۔ کرنل ژی یی نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ پی ایل اے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے دستے کسی بھی بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور’تائیوان کی آزادی‘ کے لئے علیحدگی پسند کوششوں کو پوری طرح سے ناکام بنانے کے لئے، جنگی تیاری کی تربیت کو مسلسل مضبوط کر رہے ہیں اور کارکردگی کی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Biden Bold Statement on Taiwan: چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکہ فوجی مداخلت کرے گا، جو بائیڈن

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن joe Biden نے ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران بیجنگ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین نے طاقت کے ذریعے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ تائیوان کی حفاظت کے لیے فوج کا استعمال کرے گا۔ وہیں چین نے بائیڈن کے تبصروں پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں چینی عوام کے پختہ عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کسی کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔" وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ 'چین کے پاس سمجھوتہ یا رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.