ETV Bharat / international

Bus Accident in Turkey ترکیہ اور برازیل میں بس حادثہ، انیس افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 4:38 PM IST

Bus accident in Turkey and Brazil, nineteen people killed
ترکیہ اور برازیل میں بس حادثہ، انیس افراد ہلاک

ترکیہ میں ایک مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ جبکہ برازیل میں اسپورٹس کلب کے شائقین کو لے جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی۔

انقرہ: ترکیہ میں ایک مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حادثہ وسطی ترک صوبے یوزگاٹ میں پیش آیا۔ اے ہیبر براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سورگن کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ترکیہ کے وزیر انصاف یلماز ٹُنک نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وہیں جنوبی برازیل میں اتوار کی علی الصبح کورنتھیئنز اسپورٹس کلب کے شائقین کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مینس گیریس کی علاقائی راجدھانی بیلو ہوریزونٹے شہر میں اس وقت پیش آیا جب ایک موڑ پر بس کے بریک فیل ہوگئے اور وہ کنٹرول کھو بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نامہ نگاروں کو بتایا ’’تقریباً سبھی لوگ بس میں سو رہے تھے، لیکن کچھ لوگوں نے محسوس کیا کہ ڈرائیور بس کو تیز چلا رہا ہے اور سامنے والے لڑکوں نے اسے روکنے کے لیے کہا۔‘‘ ڈرائیور نے بتایا کہ بس کا بریک فیل ہو گیا ہے تبھی میں نے چلانا شروع کردیا اس لیے سب جاگ گئے اور بس پلٹ گئی۔ ایک بیان میں کورنتھیئنز کلب نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.