ETV Bharat / international

Blast in Kabul: کابل میں دو مقامات پر بم دھماکے، چھ ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 1:38 PM IST

Updated : Apr 19, 2022, 4:49 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابُل کے ایک اسکول کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Blast in Kabul High School

blast in kabul high school
blast in kabul high school

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو اسکولوں کے قریب بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ پہلا دھماکہ مغربی کابل میں ممتاز اسکول کے علاقے میں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ دوسرا دھماکہ دارالحکومت کے مغرب میں دشت برچی میں ایک اسکول کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

  • Two blasts were reported in the west of Kabul this morning. The Ministry of Interior confirmed the blast near Abdul Raheem Shaheed High School, saying an investigation has started into the incident and details will be shared later: Afghanistan's TOLO News

    — ANI (@ANI) April 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

افغان سکیورٹی اور صحت کے حکام کے مطابق آج مغربی کابل میں ایک ہائی اسکول کے قریب دھماکوں سے کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان میڈیا رپورٹس کے مطابق 'آج صبح کابُل کے مغرب میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے وزیر داخلہ نے، عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی'۔ کابل کے کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ 'ایک ہائی اسکول کے پاس دو دھماکے ہوئے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ Bomb Blast in Afghanistan

Last Updated : Apr 19, 2022, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.