ETV Bharat / international

Human Rights Group On Iran Protest ایرانی مظاہروں کے دوران اب تک 244 ہلاک، 12500 گرفتار، انسانی حقوق گروپ کا دعوی

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 8:37 PM IST

انسانی حقوق کے گروپ نے دعوی کیا ہے کہ بائیس سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اب 244 مظاہرین کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے بارہ ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔Human Rights Group On Iran Protest

Etv Bharat
Etv Bharat

تہران: انسانی حقوق کے گروپ نے دعوی کیا ہے کہ بائیس سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اب 244 مظاہرین کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے بارہ ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ دعوی ایک انسانی حقوق گروپ سے متعلق ایک نئی سائٹ اور خبر رساں ادارے HRANA نے جمعہ کے روز بتائی ہے۔Human Rights Group On Iran Protest

حقوق گروپ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ان ہلاک ہونے والوں میں 32 بچے، بھی شامل ہیں۔ اس گروپ کا تخمینہ ہے کہ 16 ستمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے مجموعی طور 12516 شہریوں کو حراست میں لیا گیا اور 28 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج کچھ ہی عرصے میں سیاسی احتجاج کا رنگ اختیار کر گیا اور اس نے ملک کے طول و عرض کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: BBC Persian ایران نے بی بی سی فارسی پر پابندی لگا دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.