ETV Bharat / international

Ayman al Zawahiri Video القاعدہ نے ایمن الظواہری کی ویڈیو جاری کی، ہلاکت کے دعوے کو بتایا غلط

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:19 AM IST

القاعدہ نے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایمن الظواہری کی ویڈیو جاری کی
القاعدہ نے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایمن الظواہری کی ویڈیو جاری کی

القاعدہ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے القاعدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے رہنما زندہ ہیں۔ Ayman al Zawahiri New Video

قاہرہ: القاعدہ نے جمعے کو مبینہ طور پر اپنے مقتول رہنما ایمن الظواہری کی 35 منٹ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں کوئی تاریخ نہیں ہے۔ عرب نیوز نے یہ خبر رائٹرز کے حوالے سے دی ہے۔ انٹیلی جنس گروپ ایس آئی ٹی ای (SITE) نے جمعے کو کہا کہ القاعدہ نے 35 منٹ کی ریکارڈنگ جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ان کے رہنما ایمن الظواہری کی آواز موجود ہے۔ ایمن الظواہری کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اگست 2022 میں ایک امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔ Al Qaeda releases video of al Zawahiri

واضح رہے کہ اگست 2022 میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔ اسامہ بن لادن کو سنہ 2001 میں امریکہ پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد مارے گئے تھے۔ کابل پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تصدیق کی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ واضح اور قابل یقین شواہد پر حملے کی اجازت دی اور الظواہری کو انجام تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری 19 جون سنہ 1951 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ متمول و تعلیمی یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ایمن الظواہری پیشے کے لحاظ سے آنکھوں کے سرجن تھے اور انہوں نے مصر میں عسکریت پسند گروپ اسلامک جہاد کی بنیاد رکھنے میں مدد کی تھی۔ طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی الظواہری کی سیاسی سرگرمیاں نہیں رکیں۔ انہوں نے سنہ 1974 میں گریجویشن کیا اور چار سال بعد سرجری میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ایمن الظواہری کی اسامہ بن لادن سے پہلی ملاقات افغانستان میں سنہ 1985 میں اس وقت ہوئی تھی، جب سوویت یونین کے خلاف افغانستان میں جنگ لڑی جا رہی تھی۔ الظواہری امریکہ کی جانب سے دنیا کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں اسامہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ہیں، ان کے سر پر ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔ Who was al qaeda leader Ayman Al Zawahiri

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.