ETV Bharat / international

Ukraine Russia War یوکرین کے کچھ حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ

author img

By

Published : May 27, 2023, 5:22 PM IST

یوکرین کے کچھ حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ
یوکرین کے کچھ حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے مطابق یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ Air strike warning in Ukraine

کیف: یوکرین کے کئی علاقوں میں جمعہ کو دیر رات فضائی حملوں کی وارننگ جاری کی گئی اور سائرن کی آوازیں سنی گئی تھی۔ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت نے فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا تھا۔ وزارت کے مطابق ملک کے مائکولائیو علاقے میں کل دیر رات سائرن بجنے لگے، اس کے ساتھ یوکرین کے زیر کنٹرول علاقے خرسون کے علاقے میں گونج سنائی دی گئی۔ یوکرائنی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکولائیو کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ آج تڑکے صبح میکولائیو، اوڈوسا، نیپراپیٹروس، چیکارسی اور وینیتسیاکے علاقوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے زیر کنٹرول خرسون اور زیپسوریزیا کے علاقوں کے لیے فضائی حملے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے۔ وہیں گزشتہ 22 مئی کو بھی یوکرین کے نیپروپیٹروسک، چرنیہیو، سومی اور پولٹاوا کے ساتھ ساتھ اس کے زیرکنٹرول زاپوریزیہ کے کچھ حصوں میں رات گئے تک فضائی حملے کے سائرن بجنے کی آواز سنی گئی۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے شہر بخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہیں یوکرین نے روسی قبضے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تاحال بخموت پر قبضہ نہیں ہوا ہے۔ وہیں یوکرین کی وزارت دفاع نے بخموت پر مکمل روسی قبضے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی افواج نے بخموت کا محاصرہ کر رکھا ہے اور شہر میں روسیوں کی موجودگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کریمیا پل پر دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد، 10 اکتوبر سے روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف مسلسل درست حملے شروع کئے تھے۔ اس سے پہلے فروری میں یوکرین پاور گرڈ آپریٹر یواکرینگو کے سربراہ نے کہا کہ روسی حملوں سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے جس میں اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia War روسی افواج کا یوکرین کے بخموت شہر پر قبضے کا دعویٰ، پوتن کی مبارکباد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.