ETV Bharat / international

Ukraine Russia War یوکرین کے وسطی اور مغربی حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 9:34 AM IST

یوکرین کے وسطی اور مغربی حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ
Ukraine Russia War

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کے وسطی اور مغربی حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ Air strike warning in Ukraine

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں کے مختلف حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے مطابق، الرٹ کیف اور کیف کے علاقے کے ساتھ ساتھ پولٹاوا، سومی، چرنیہیو، چرکاسی، زیتومیر، خمیلنٹسکی، ریونے اور یوکرین کے ترنوپل علاقوں میں بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کریمیا کے پل پر حملے کے دو دن بعد گذشتہ سال 10 اکتوبر کو روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچہ پر حملہ کیا تھا۔ روس کی جانب سے یوکرین میں بجلی، دفاعی صنعتوں، فوجی کمانڈز اور مواصلاتی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری

واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ 12 فروری کو دیر رات یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت نے یہ اطلاع دی تھی۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرین کے پولٹاوا، سومی، کھارکیو، کیرووہرڈ اور دنیپروپیٹروسک علاقوں میں رات گئے ہوائی حملے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی میڈیا نے اطلاع دی کہ راکٹ حملے کی وجہ سے کھارکیو میں ایک بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ وانائی کے وزیر جرمن گالوشینکو نے کہا کہ حملوں نے یوکرین کے چھ علاقوں میں تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک سہولیات کے ساتھ ساتھ ہائی وولٹیج کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا۔ بتا دیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان ابھی بھی جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کو ایک سال سے زائد ہو گئے ہیں۔ اس جنگ میں ابھی تک ہزاروں یوکرینی شہری جن میں سینکڑوں بچے بھی شامل ہیں ہلاک ہوچکے ہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.