ETV Bharat / international

Taliban Dig Up Mullah Omar Vehicle: طالبان کے بانی ملاعمر کی کار زمین سے کھود کر نکالی گئی

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 7:46 PM IST

طالبان کے بانی ملا عمر Mullah Omar نے 2001 میں نائن الیون حملوں کے جواب میں افغانستان پر امریکی فوج کے حملے کے دوران اپنی ذاتی گاڑی زابل صوبے میں چھپا دی تھی، جس کو 2022 میں طالبان نے زمین سے کھود کر نکالا ہے۔ طالبان اعلیٰ حکام نے گاڑی Mullah Omar Vehicle کو ملک کے قومی عجائب گھر میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔ Mullah Omar Vehicle

After 21 years Taliban dig up Mullah Omar's vehicle
طالبان کے بانی ملا عمر کی کار زمین سے کھود کر نکالی گئی

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے بانی ملا محمد عمر Mullah Omar کی کار کو زمین سے کھود نکالا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملا عمر نے 2001 میں نائن الیون حملوں کے جواب میں افغانستان پر امریکی فوج کے حملے کے دوران اپنی ذاتی گاڑی Mullah Omar Vehicle چھپا دی تھی۔ اب، 2022 میں، طالبان نے اپنے بانی کی گاڑی زابل صوبے میں کھود کر نکال لی ہے، جہاں اسے 21 سال پہلے دفن کیا گیا تھا۔ برطانوی روزنامے دی گارجین کے مطابق ٹیوٹا گاڑی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی پائی گئی صرف سامنے کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے۔ متعلقہ اعلیٰ حکام نے اس کار کو کابل کے نیشنل میوزیم میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔

طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اس کار میں سوار ہوکر ایک ایسے شخص نے سفر کیا ہے جو تاریخ کے سب سے حیران کن واقعات میں سے ایک کا حصہ رہا ہے۔" انہوں نے کہا، انہیں اللہ پر بھروسہ تھا۔ انہوں نے درجنوں حملہ آور ممالک کے خلاف جنگ لڑی اور جیت حاصل کی۔ ان کی کار کو ملک کے قومی عجائب گھر میں رکھا جاناچاہئے۔

courtesy tweeter
بشکریہ طلوع نیوز ٹویٹر

افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز کے مطابق کھدائی سے متعلق تصاویر طالبان سے وابستہ ایک کارکن نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔ تصویروں میں گاڑی کو پلاسٹک کی چادر سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ محمد جلال نے ٹویٹر پر ایک گاڑی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو ان کے بقول امارت اسلامیہ کے بانی مرحوم ملا محمد عمر مجاہد کی ہے۔ جلال نے کہا، "یہ ٹویوٹا ویگن مرحوم امیر نے امریکی قیادت میں حملے کے آغاز کے دوران قندھار سے زابل صوبے کے سفر کے لیے استعمال کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

'ملا عمر، امریکی فوج کی آنکھوں میں دھول کیسے جھونک پائے'

ملا عمر کے لڑکے نے طالبان کا چارچ سنبھالا

1960 میں جنوبی افغان صوبے قندھار میں پیدا ہونے والے ملا عمر 1980 کی دہائی میں سوویت افواج کے خلاف افغان جنگجوؤں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑے اور جنگ میں اپنی دائیں آنکھ بھی کھو بیٹھے۔ 1989 میں سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، عمر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک مذہبی رہنما اور استاد کے طور پر اپنے آبائی علاقے میں واپس آئے تھے۔ اس نے طلباء کے ایک گروپ کو جمع کیا جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ بعد میں طالبان بن گئے۔ طالبان نے 1996 میں عمر کی قیادت میں کابل میں اقتدار سنبھالا تھا لیکن بعد میں 2001 میں امریکی قیادت میں حملے نے ان کا تختہ الٹ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.