ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روسی افواج کا کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر میزائل حملہ، درجنوں شہری ہلاک

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 5:12 PM IST

Russia Ukraine War, Ukraine says dozens killed in rocket attack on Kramatorsk train station
روسی افواج کا کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پرمیزائل حملہ، درجنوں شہری ہلاک

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے جمعہ کے روز یوکرین کے کراماتورسک میں واقع ریلوے اسٹیشن پر بیلسٹک میزائل سے اس وقت حملہ کیا جب ڈونباس کے رہائشیوں کو یوکرین کے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ روس نے کراماتورسک ریلوے اسٹیشن پر حملے کی تردید کی ہے۔

روس اور یورین کے درمیان 44 دنوں سے جنگ جاری ہے، روس کی فوج نے آج یعنی جمعہ کے روز یوکرین کے کراماتورسک میں واقع ریلوے اسٹیشن پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر روسی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈونیٹسک کی علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ پاولو کیریلینکو نے کہا ہے کہ ’’روسی فاشسٹوں نے اسکندر کلسٹر ہتھیاروں سے کراماتورسک میں ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔ جائے وقوعہ پر کام کرنے والی پولیس اور امدادی ٹیموں نے درجنوں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔"

پاولو کیریلینکو نے مزید کہا کہ میزائل حملے کے وقت اسٹیشن پر ہزاروں لوگ موجود تھے، کیونکہ ڈونباس کے رہائشیوں کو یوکرین کے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج "بہت اچھی طرح سے واقف تھی کہ وہ کہاں نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں، وہ خوف و ہراس کے بیج بونا چاہتے ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو لے جانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل، کیریلینکو نے اطلاع دی تھی کہ جمعرات کو ووہلیڈر سے بس کا انخلاء روسی گولہ باری کے دوران کیا گیا تھا اور سلوواکیہ کے قریب کروز میزائل حملے نے انخلاء کی تین ٹرینوں کی روانگی کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرین کا دعویٰ، روس نے جزوی طور پر فوج واپس بلایا

وہیں دوسری جانب روس نے کراماتورسک ریلوے اسٹیشن پر حملے کی تردید کی ہے، روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ جمعہ کو مشرقی یوکرین میں کراماتورسک میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے حملے کے لیے روسی افواج ذمہ دار نہیں تھی۔ یوکرین کی سرکاری ریلوے کمپنی نے کہا تھا کہ اس حملے میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، حملہ اس وقت وقت کیا گیا جب شہری ملک کے محفوظ حصوں کی طرف نقل مکانی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.