ETV Bharat / international

اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے حوالہ سے سعودی عرب کی ستائش

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 2:21 PM IST

antonio guterres
انٹونیو گوٹریس

اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے ستائش کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے قیام میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ریاض انیشیٹیو‘ نے دنیا میں انسداد بدعنوانی کے اداروں کو آپس میں جوڑ دیا۔

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ریاض کورونا وائرس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فنڈز مہیا کرے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی کے صدر یو این کے اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:

چین کی ووہان لیب سے وائرس پھیلنے کے تبصرے پر ٹرمپ قائم

انٹونیو گوٹریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ریاض انیشیٹیو نیٹ ورک‘ کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے پلیٹ فارم تیار کرنا ہے اور اس کے ذریعہ ہونے والی کاررائیوں سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.