ETV Bharat / international

Turkish economy: سال 2023 تک دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کا ترکی کا عزم

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 2:22 PM IST

اردگان نے کہا کہ ملکی معیشت نے سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات وغیرہ کے ذریعے ایک تاریخی تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔

Turkish president
Turkish president

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (Turkish President Recep Tayyip Erdogan) نے 2023 تک ترکی کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا عزم کیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر ترکی کے رہنما نے کہا کہ ترکی نے سلامتی اور صحت کے بحرانوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی کامیاب کارکردگی سے خود کو مثبت انداز میں پیش کیا ہے۔

سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اردگان نے کہا کہ ملکی معیشت نے سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات وغیرہ کے ذریعے ایک تاریخی تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "2023 کا ہدف ترکی کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنا ہے... یہ ہماری قوم کے لیے ہمارا عزم ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: مہاجرین کے بحران کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرانا غلط: ایردوآن

ترکی کی معیشت میں 2021 میں مضبوط ترقی دیکھی گئی جب کہ مالیاتی اداروں نے ملک کی جی ڈی پی میں صرف 9 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔ بڑھتی ہوئی افراط زر اور زرمبادلہ میں اتار چڑھاؤ 2022 میں معیشت کی ترقی کو سست کر دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.