ETV Bharat / international

ترکی: نیشنلسٹ پارٹی نے 2023 کے انتخابات کے لئے اردغان کی حمایت کی

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 9:25 AM IST

سال 2018 میں ہوئے انتخابات میں ایم ایچ پی نے رجب طیب اردوغان کے نام کی حمایت کی تھی۔ دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو اس وقت 600 میں 344 سیٹین حاصل ہوئی تھیں۔

Erdogan
Erdogan

ترکی میں دائیں بازو نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما ڈی بہسیلی نے ملک میں 2023 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے موجودہ صدر رجب طیب اردغان کے نام کی حمایت کی ہے۔ ڈی بہسیلی دوسری مرتبہ ایم ایچ پی کے رہنما منتخب ہوئے۔

ڈی بہسیلی نے پارٹی کے 13 ویں آرڈینری گرینڈ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہمارے صدارتی امیدوار کا نام واضح ہے، ان کا نام رجب طیب اردغان ہے۔ میں اس موقع پر حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اپنے بھائیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اے کے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد جعلسازوں کے خلاف ہے''۔

واضح ر ہے کہ 2018 میں ہوئے انتخابات میں ایم ایچ پی نے رجب طیب اردغان کے نام کی حمایت کی تھی۔ دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو اس وقت 600 میں 344 سیٹین حاصل ہوئی تھیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.