ETV Bharat / international

ترکی: 2023 میں چاند پر لینڈنگ پر مبنی خلائی پروگرام کی رونمائی

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 6:28 PM IST

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے 10 سالہ ترکی خلائی پروگرام کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ 'ترکی سنہ 2023 میں ملک میں جمہوریت کے ایک سو برس مکمل ہونے پر چاند پر قدم رکھے گا'۔

turkey unveils space program including 2023 moon mission
ترکی: سنہ 2023 میں چاند پر لینڈنگ پر مبنی خلائی پروگرام کی رونمائی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ملک میں 10 سالہ خلائی پروگرام کی رونمائی کی جس میں چاند پر قدم رکھنے جیسے مشن، ترکی کے خلاء بازوں کو چاند پر بھیجنے اور بین الاقوامی سطح پر خلائی اسٹیشن تیار کرنا شامل ہے۔

turkey unveils space program including 2023 moon mission
رجب طیب اردگان نے 10 سالہ ترکی خلائی پروگرام کی رونمائی کی

اردگان نے خلائی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم چاند پر قدم رکھنے جا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'سنہ 2023 کے آخر تک پوری دنیا بین الاقوامی تعاون سے ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی۔ ہماری تہذیب کا آئینہ دار ستارہ و ہلال کا حامل سرخ پرچم چاند پر نصب کیا جائے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفر کوئی سیاحتی نوعیت کا نہیں ہوگا بلکہ اس سفر کے ذریعے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک نئی سائنسی راہ ہموار کریں گے۔

turkey unveils space program including 2023 moon mission
ترکی: سنہ 2023 میں چاند پر لینڈنگ پر مبنی خلائی پروگرام کی رونمائی

اردگان نے ایک خلائی اسٹیشن کی تعمیر اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں 'گلوبل برانڈ‘ بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ عالمی خلائی دوڑ میں ترکی کو سر فہرست ملکوں میں شامل کرے گا اور ہم اس منصوبے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین: کورونا کے سبب مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد

اردگان نے کہا کہ اس قومی خلائی پروگرام کا پہلا ہدف جمہوریت کے سو برس مکمل ہونے یعنی سنہ 2023 تک چاند کی سطح پر قدم رکھنا ہوگا۔

turkey unveils space program including 2023 moon mission
رجب طیب اردگان نے 10 سالہ ترکی خلائی پروگرام کی رونمائی کی

ترکی کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدیوں سے اس کرہ ارض پر انصاف، اخلاق اور امن کی رہنمائی میں پیش پیش ہماری تہذیب اب خلاوں کا رخ کرے گی'۔

ہمارے پاؤں زمین پر ہوں گے لیکن ہماری نگاہیں خلاء میں ہوں گی۔ ہماری جڑیں زمین میں پیوست ہوں گی لیکن ہماری شاخیں آسمانوں میں پھیلی ہوں گی'۔

صدر رجب طیب اردگان نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ترک انجینئروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ترکی سنہ 2028 میں خلائی گاڑی کو قریبی مدار تک پہنچانے کا خواہش مند ہے۔

ترکی نے سنہ 2018 میں ترک خلائی ایجنسی کا قیام کیا تھا، جس کا مقصد دیگر ممالک کی طرح ترکی کو بھی خلائی پروگراموں میں شامل کرنا تھا۔

خیال رہے کہ اس وقت ترکی کو اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود اس پروجیکٹ پر اتنی بھاری رقم خرچ کرنے کے لیے ناقدین نے حکومتی فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.