ETV Bharat / international

روس - ترکی: کووڈ ویکسین کی مشترکہ تیاری پر تبادلۂ خیال

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 5:38 PM IST

روسی ڈائریکٹ سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے ترکی کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین اسپوٹنک وی کی مشترکہ تیاری پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

russia and turkey discussed joint production of the sputnik v vaccine
روس، ترکی کا کووڈ ویکسین اسپوٹنک وی کے مشترکہ پیداوار پر تبادلہ خیال

روس نے ترکی کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین اسپوٹنک وی کی مشترکہ پیداوار پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔


روسی سفیر الیکسی یارخوف نے یہ اطلاع دی۔

russia and turkey discussed joint production of the sputnik v vaccine
روسی سفیر ایلکسی یارخوف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان


انہوں نے بتایا کہ جنوری کے آخر میں آر ڈی آئی ایف نے ترکی میں معروف ترک فارما سیوٹیکل کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ بین الاقوامی مارکٹ میں اسپوٹنک وی کی ویکسین کو فروغ دیا جاسکے اور ٹکنالوجی کی منتقلی کی جاسکے۔ اس سے ترکی ہر برس لاکھوں خوراک اسپوٹنک وی ویکسین تیار کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے 17 مئی تک عمرہ پر لگائی پابندی


اس سے پہلے فروری میں پیئر ۔ ریویوڈ میڈیکل جرنل دی لانسیٹ نے اسپوٹنک وی ویکسین کے فیز 3 کے ٹیسٹ سے ایک عبوری تجزیہ شائع کیا تھا جس میں یہ بتایا کیا گیا تھا کہ کووڈ-19 متاثرہ افراد کے خلاف یہ ویکسین 91.6 فیصد موثر ہے۔

ابھی یہ ٹیسٹ مکمل نہیں ہوا ہے لیکن بیلاروس، سربیا، ارجنٹائن، بولیویا، میکسیکو، نکاراگوا، الجیریا، فلسطین، وینزویلا، پیراگوئے، ترکمانستان، ہنگری، متحدہ عرب امارات، ایران، گیانا، تیونس اور آرمینیا سمیت متعدد ممالک نے یہ ویکسین استعمال کی منظور دے دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.