ETV Bharat / international

Libya Presidential Election: معمر قذافی کے بیٹے کو انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 7:39 PM IST

لیبیا کی ایک عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی Seif al-Islam Gaddafi Allowed to Contest Election ہے۔ لیبیا میں صدارتی انتخابات Libya Presidential Election کا پہلا مرحلہ 24 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

muammar Gaddafi's son Seif al-Islam Gadhafi
سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی

لیبیا میں صدارتی انتخابات Libya Presidential Election کے حوالے سے مقامی عدالت نے مرحوم سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے Libyan Court on Gadhafi's Son کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لیبیا کے میڈیا اداروں کے مطابق جمعرات کو جنوبی صوبے کی ایک عدالت نے سیف الاسلام قذافی Seif al-Islam Gadhafi کے حق میں فیصلہ سنایا۔یہ واضح نہیں ہے کہ ایا سیف الاسلام کی امیدواری کو مزید کسی قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔

عدالت سیف الاسلام قذافی کی اپیل کو ایک ہفتے تک سماعت نہیں کرسکی کیونکہ مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا تھا اور ججوں کو اندر جانے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ لیبیا کی اعلیٰ قومی الیکشن کمیٹی Libya’s Top Electoral Body نے گزشتہ ہفتے سیف الاسلام قذافی پر مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال کے جرم کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

سیف الاسلام قذافی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے ان ججز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں فیصلہ دے کر اپنی حفاظت کو خطرے میں ڈالا اور کہا کہ انہوں نے سچائی کی حمایت کی۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ اور حامیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لیبیا میں اقوام متحدہ کی قیادت میں برسوں کی کوششوں کے بعد 24 دسمبر کو صدارتی انتخابات کا پہلا دور منعقد ہونے جا رہا ہے۔

لیبیا میں اس وقت ایک عبوری حکومت ہے، جسے فروری میں اقوام متحدہ کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات کے بعد لیبیا کے نمائندوں نے منتخب کیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیبیا میں صدارتی انتخابات کے لیے کئی اعلیٰ شخصیات نے اپنے امیدواری کے کاغذات جمع کرائے ہیں، جن میں طاقتور فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر اور ملک کے عبوری وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے نام بھی شامل ہیں۔

سیف الاسلام قذافی کو 2015 میں دارالحکومت طرابلس کی ایک عدالت نے ان کے والد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال کرنے پر موت کی سزا سنائی تھی۔تاہم لیبیا کے حریف حکام نے اس فیصلے پر سوال اٹھایا۔

سیف الاسلام اپنے والد کے خلاف 2011 کی بغاوت سے متعلق انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.